• General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us
Pakistan Newswire
Menu
  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
 › Business & Finance › Urdu News › آئی ایف آر اے کا پانچواں معاہداتی مرحلہ بخیر تکمیل کو پہنچا

آئی ایف آر اے کا پانچواں معاہداتی مرحلہ بخیر تکمیل کو پہنچا

AsiaNet Pakistan June 6, 2011     No Comment     Business & Finance, Urdu News

AsiaNet 44922

برسلز، 6 جون/ پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

دس مختلف ممالک میں مارکیٹ کی گئی 450 مختلف مصنوعات ميں منتخب 50 خوشبویات کے تجرباتی نمونوں نے نے ثابت کیا کہ تمام خوشبویات کی نسخہ سازی آئی ایف آر اے کے ضابطہ عمل کے مطابق تھی۔ آئی ایف آر اے  کے معاہداتی پروگرام* کے پانچویں مرحلے، جو مئی 2010ء سے مئی 2011ء کے عرصے کا احاطہ کر رہا ہے، میں منتخب کردہ کسی بھی مصنوعات میں آئی ایف آر اے کے ممنوعہ مادے کو نہیں پایا گیا۔

یہ مصنوعات، جس میں معیاری عطریات، جلد کی حفاظت کی اور گھریلو مصنوعات شامل تھیں کا تجزیہ ایک آزاد ادارے یورو فنز سائنٹیفک * نے کیا اور تمام کو بری الذمہ قرار دیا۔

آئی ایف آر اے کے صدر پیری سیواک نے کہا کہ “ہمارے معاہداتی پروگرام کے پانچویں مرحلے نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ آئی ایف آر اے کے اراکین اور عطریات کی صنعت کی جانب سے ان معیارات کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گيا ہے۔ آئی ایف آر اے میں ہمارا مقصد صارفین اور ماحول دونوں کے لیے خوشبویاتی مصنوعات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ہم صنعت کے تحقیقاتی مرکز آر آئی ایف ایم ** کے ذریعے تحقیقی اجزاء کے جامع تجربے اور آزاد ماہرین کے پینل کی جانب سے نتائج پر جامع نظر ثانی کے ذریعے حاصل ہونے والے فیصلے کی بنیاد پر صنعتی پالیسی کے تعین کے ذریعے اس ہدف کو حاصل کیا ہے۔ ہماری صنعت نے اس کمپلائنس پروگرام کو وضع کرنے کی ذمہ داری اٹھائی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آئی ایف آر اے کے معیارات کو تسلیم کیا جا رہا ہے اور میں مجھے بہت خوشی ہے کہ تازہ ترین مرحلے کے نتائج نے 100 فیصد تعمیل ظاہر کی ہے۔”

ہدایات برائے مدیران:

* آئی ایف آر اے کمپلائنس پروگرام کی توجہ اس امر پر مرکوز ہے کہ آئی ایف آر اے ضابطہ عمل کی مکمل پابندی اور نفاذ کو یقینی بنانے کے ذریعے عطریات کی صارفی مصنوعات کو تحفظ بخشا جائے۔ اس میں صارفی مصنوعات کی وسیع ورائٹی کا آئی ایف آر اے معیارات کے مطابق خوشبویاتی اجزاء کی موجودگی کا تجزیہ شامل ہے۔ مصنوعات کا جائزہ مخصوص طریقوں سے وضع کیا جاتا ہے اور مکمل آزادانہ طور پر یورو فنز سائنٹیفک کی جانب سے کیا جاتا ہے جو ایک معروف بین الاقوامی لیبارٹریز گروپ ہے جو بھروسہ مند اور غیر جانبدارانہ اور سخت داخلی طریق کار کا حامل ہے۔

مصنوعات کو مختلف زمرہ جات – خوشبویات،، آرائش و زیبائش، غسل خانے اور گھریلو و کپڑے دھونے کی مصنوعات – میں سےبے ترتیبانہ انداز میں منتخب کیا گیا، جو ہر سال ہر سال آئی ایف آر اے کے منتخب رکن ممالک میں سے بے ترتیبانہ طور پر منتخب کردہ دس ممالک میں سے حاصل کی جاتی ہیں۔

کمپلائنس پروگرام آئی ایف آر اے ضابطہ عمل کا جزو لازم ہے، جو ایک جامع دستاویز ہے جو ایسی مصنوعات کی فراہمی سے آئی ایف آر اے کی وابستگی کو مدد کرتی ہے جو صارفین اور ماحول دونوں کے لیے استعمال میں محفوظ ہوں۔

ضابطہ عمل خوشبویاتی مواد کی ساخت گری اور ان کے استعمال کے عمل تمام پر لاگو ہوتا ہے، جس میں تمام اقسام کی ایپلی کیشنز شامل ہیں اور یہ آئی ایف آر اے کے تمام معیارات کے مجموعے پر مشتمل ہے۔ آئی ایف آر اے ضابطہ عمل کا پابند رہنا تمام خوشبویات کے فراہم کنندہ اداروں کے لیے لازمی ہے جو (براہ راست یا مقامی اداروں کے ذریعے) آئی ایف آر اے کے رکن ہوں۔ صارفی اداروں کی اکثریت (بشمول غسل خانے کی اور گھریلو مصنوعات تیار کرنے والے ادارے) توقع رکھتے ہیں کہ ان کی خوشبویات ضابطے میں متعین کردہ آئی ایف آر اے کے معیارات کے مطابق ہوں۔

ضرورت پڑنے پر ضابطے میں سالانہ ترامیم لائی جاتی ہیں، جو نئی سائنسی پیشرفت کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔ اس میں استعمال پر نئی پابندیاں اور موجودہ استعمال کی پابندیوں پر نظر ثانی شامل ہیں۔

آئی ایف آر اے ضابطہ عمل دنیا بھر میں تقسیم کیا جاتا ہے اور تمام رکن انجمنوں اور ان کے رکن اداروں کے ساتھ ساتھ حکومتی تنظیمی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔ یہ ہماری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے: http://www.ifraorg.org

** یوروفنز سائنٹیفک تجربہ گاہوں کا ایک معروف بین الاقوامی گروہ ہے جو ادویات سازی، غذائیات، ماحولیات اور صارفی مصنوعات کی صنعتوں کے ساتھ ساتھ حکومتوں کے لیے تجربات اور سپورٹ خدمات کی وسیع رینج فراہم کر رہا ہے۔ 29 ممالک میں 150 مقامات پر اس کے 8000 ملازمین ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.eurofins.com

*** اے آئی ایف آر ضابطہ عمل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار فریگرینس میٹریلز (آر آئی ایف ایم) کی جانب سے آتا ہے، جس کا قیام 1966ء میں خوشبویاتی اجزاء کے لیے حفاظتی معیارات کی حوصلہ افزائی کرنے اور باضابطہ اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے تجزیہ، قدر پیمائی اور سائنٹیفک ڈیٹا کی تقسیم تھا۔

تمام سائنسی نتائج کا تجزیہ ایک آزاد ماہر پینل کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ یہ پینل جلدیات، علم الامراض، علم سموم، ماحولیات، تنفس اور تولیدی علوم کے ماہرین کے بین الاقوامی سطح پر جانے مانے گروپ پر مشتمل ہے۔ یہ پینل اسٹریٹجک رسائی، مسودوں پر نظر ثانی اور آر آئی ایف ایم کے تمام سائنسی نتائج کے تجزیے پر آر آئی ایف ایم کو مشاورت دیتا ہے۔ اس کے تجزیے آئی ایف آر اے کی جانب سے آئی ایف آر اے کے معیارات کی پیشرفت میں استعمال ہوتے ہیں۔ آر آئی ایف ایم یا ماہرین کے پینل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.rifm.org  یا ای میل کیجیے rifm@rifm.org۔

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ:

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: اسٹیفن ویلر،

ادارہ: آئی ایف آر اے،

فون نمبر: +32-2-214-2067،

موبائل نمبر: +32-497-57-33-94،

ای میل پتہ: sweller@ifraorg.org

Business & Finance Urdu News
IFRA

 Previous Post

Fifth IFRA Compliance Cycle is All Clear

― June 6, 2011

Next Post 

Late Payments are an Increasing Concern for Asian Business

― June 6, 2011

Related Articles

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫نینو،30 ټائمز په ذریعہ زیفیرټیل د حل په ذریعہ د مواد فراہمی ګړندې کوې۔

بھوټان آئی ایس پی صارفین د تجربے له بہتر جوړوې او طویل مدتی اسټټریټجک شراکت سره اولسې اوریځ اړخ ته ګورې۔ لندن ، 21 جنوری ، 2021 / پی آر نیوز وائیر / – عالمی ټیلی مواصلات آپریټرز خدمت کونکې داولسې اوریځ حل فراہم کونکې ، زیفیرټیل په بھوټان کښې انټرنیټ سروس فراہم کونکې  (آئی […]

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫جیمن کئیر نے anti-SARS-CoV-2 کو بے اثر کرنے والی اینٹی باڈی JMB2002 کے طبی تجربے کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫نانو نے زیفیرٹیل کے حل کے ہمراہ مواد کی فراہمی کی رفتار30 گُنا بڑھادی

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

پھولو ایک پاکسنانی کسان جس کے لاکھوں پرستار ہے نے ابھی سنیک ویڈیو جائن کیا

AsiaNet Pakistan ― January 14, 2021 | Comment Closed

ینگ شینگ اناج اور تیل کی مہم ٹائمز اسکوائر، نیو یارک، یو ایس اے میں نشر

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

‫ٹی سی ایل کی جانب سے سی ای ایس 2021 کے موقع پر مختلف کیٹیگریز میں نئی مصنوعات کی رونمائی- ٹی وی ،آڈیو،موبائل اور جدید گھریلو مصنوعات

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

سنیک ویڈو نے افتتاحی مواد کے ساتھ پاکستان میں اپنی پہلی تخلیق کار یعنی افتیتاحی کنٹینٹ اکیڈمی کی شروعات کردی ہیں

AsiaNet Pakistan ― January 12, 2021 | Comment Closed

سی آر آر سی نے آسٹریلیا میں چینی ثقافتی لائبریریاں قائم کردیں

Leave a Reply Cancel reply

You must be logged in to post a comment.

Search

Monthly Archives

Follow Us

Pages

  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us

Advertisement

Calendar

January 2021
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Dec    


The strategy of the team behind “Pakistan news Wire.Net” is clear and it is to publish only authentic news as that is what the true journalism demands from any media outlet, and the “Pakistan News Wire. Net”, discourages the practice of opting for illegal approaches in order to get the ratings by any means. The more media outlets opt [...]

Archives

Search

Categories

  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
Copyright © 2020 - Pakistan News Wire. All Rights Reserved.