• General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us
Pakistan Newswire
Menu
  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
 › Business & Finance › Urdu News › اوئیکوکریڈٹ: کریڈٹ تک رسائی 28 ملین قرض دہندگان کو مختار بنائے گی

اوئیکوکریڈٹ: کریڈٹ تک رسائی 28 ملین قرض دہندگان کو مختار بنائے گی

AsiaNet Pakistan June 16, 2011     No Comment     Business & Finance, Urdu News

AsiaNet 45084

دارالسلام، تنزانیہ، 16 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– اوئیکوکریڈٹ سوشل پرفارمنس رپورٹ 2010ء پیش کرتا ہے

مائیکروفنانس کے سماجی نتائج بھی مالیاتی نتائج کی طرح شعبے کی ترقی کے لیے بنیادی ہونی چاہیے۔آج اوئیکوکریڈٹ نے نے تنزانیہ میں سالانہ عمومی اجلاس میں اپنی سوشل پرفارمنس رپورٹجاری کی ہے۔ یہ رپورٹ قرض دہندگان خصوصا دیہی علاقوں میں مقیم خواتین کی کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے، جو اوئیکوکریڈٹ کے اپنی سرمایہ کاری کے ساتھ ذمہ دارانہ انداز میں زیادہ افراد تک رسائی کے نظریے کے عین مطابق ہے۔

گزشتہ سال اوئیکو کریڈٹ نے اپنے مائیکروکریڈٹ شراکت داروں کے ذریعے 28 ملین سے زیادہ افراد تک رسائی حاصل کی، جس میں 1.2 ملین افراد اوئیکوکریڈٹ فنڈنگ سے براہ راست مستفید ہوئے۔ اوئیکوکریڈٹ شراکت داروں کے ذریعے مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل کرنے والوں میں سے 86 فیصد کی متاثر کن تعداد خواتین کی تھی۔ چھوٹے اور بڑے حجم کے اداروں جنہوں نے اوئيکوکریڈٹ فنڈنگ حاصل کی نے 61 ہزار افراد کو مستقل ملازمتیں دیں۔

اوئیکوکریڈٹ کے ڈائریکٹر سماجی کارکردگی و مالیاتی جائزہ بین سیمز نے کہا کہ “ہماری مالیاتی خدمات ہمارے سماجی اہداف سے سختی کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ سماجی اہداف کے حصول کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اندازہ لگائیں کہ ہم کن تک پہنچ رہے ہیں اور مالی مدد کس طرح ان کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اوئیکوکریڈٹ کے استعمال کنندہ پیرو، ایکویڈور اور فلپائن میں صارفی سروے کے ابتدائی نتائج نے سالہا سال قرض دہندگان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کو ظاہر کیا ہے۔ ہم یہی تحقیق دیگر ممالک میں بھی کر رہے ہیں۔”

اوئیکوکریڈٹ کے ترقیاتی مالیاتی پورٹ فولیو کی کل مالیت 481 ملین یورو ہے جس میں سے 388 یورو کی سرمایہ کاری مائیکروفنانس اور 93 کی سوشل انٹرپرائزز میں کی گئی ہے۔ اوئیکوکریڈٹ 230 سے زائد کوآپریٹر اور تقریبا 50 فیئر ٹریڈ آرگنائزیشنز کے ساتھ شراکت رکھتا ہے۔

چھوٹے اور نئے مائیکروفنانس انسٹیٹیوشنز (ایم ایف آئیز) کی مدد کرتے ہوئے- جو غریب خصوصا دیہی آبادی میں مقیم افراد تک رسائی کی صلاحیت رکھتے ہیں – اوئیکوکریڈٹ کی مالیات تک وسیع تر رسائی  کی اہم حکمت عملی ہیں۔ 2010ء کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ 2010ء میں جاری کیے گئے نئے قرضوں کا 90 فیصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے پورٹ فولیو کی حامل ابھرتی ہوئی ایم ایف آئیز کو جاری کیے گئے۔

اوئیکوکریڈٹ اپنے ہدف، برتری اور آپریشنز کی بنیاد پر شراکت داروں کا احتیاط کے ساتھ انتخاب کرتا ہے۔ ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی (ای ایس جی) اسکورکارڈ جو اوئیکوکریڈٹ نے اپنے شراکت داروں کے حکمرانی ڈھانچے اور ان کی سماجی و ماحولیاتی کو سمجھنے کے لیے تیار کیا گیا اداروں کو اپنے شراکت داروں کے انتخاب کا انتہائی تفصیلی اور محتاط جائزہ فراہم کرتا ہے۔ مائیکروفنانس شراکت داروں کے لیے تمام نئے قرضہ جات کے ٹھیکوں میں صارفی تحفظ کے قوانین سے وابستگی شامل ہے جو خدمات اور ذمہ دارانہ مالیات کی شفاف قیمتیں فراہم کرنے کو یقینی بناتی ہے۔ ظاہرا، بین الاقوامیاتی مائیکروفنانس ریٹنگ ایجنسی M-CRIL نے اپنی مستحکم مالیاتی کارکردگی کے بعد سماجی رخ بندی پر اوئیکوکریڈٹ کو سونپا ہے۔

اس سال 90 فیصد سے زائد اوئیکوکریڈٹ مائیکروفنانس شراکت داروں نے سماجی ڈیٹا کو رپورٹ کیا ہے، جو سماجی کارکردگی پر رپورٹنگ کی بڑھتی ہوئی ترجیح کا اشارہ ہے۔ اوئیکوکریڈٹ سماجی کارکردگی کے انتظام میں صف اول پر ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے اور وابستگی اور ثابت قدمی کے ساتھ گزشتہ 35 سالوں کے سماجی اہداف پر سفر جاری رکھتے ہوئے غریبوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے شفاف مالیات کے فرق کے ساتھ اپنے سماجی مشن پر نظریں مرکوز کیےہوئے ہے۔

مکمل سوشل پرفارمنس رپورٹ 2010ء اور سوشل پرفارمنس اور اوئیکوکریڈٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://www.oikocredit.org/socialperformance ملاحظہ کیجیے۔

اوئیکوکریڈٹ

اوئیکوکریڈٹ ایک سماجی سرمایہ کار اور عالمی تعاون کنندہ ہے جو غریب افراد کو قرض کی طاقت دے کر عالمی انصاف کو فروغ دے رہا ہے۔ 1975ء سے اب تک اوئیکوکریڈٹ مائیکروفنانس اداروں، تعاون کنندگان، شفاف تجارت اور دیگر کاروباروں کو قرضہ جات اور سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ فراہم کر چکا ہے۔ آج اوئیکوکریڈٹ 70 سے زائد ممالک میں 863 منصوبہ جاتی شراکت داروں کا حامل ہے۔ مزید معلومات کے لیےملاحظہ کیجیے http://www.oikocredit.org۔

ذریعہ: اوئیکوکریڈٹ

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ اوئیکوکریڈٹ انٹرنیشنل:

کیوین زیدسے دی پلانتے،

kziedsesdesplantes@oikocredit.org،

+31(0)6-272-549-04،

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ اوئیکوکریڈٹ یو ایس اے:

ٹیری پرووینس،

usa@oikocredit.org،

+1-202-728-41-40،

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ اوئیکوکریڈٹ برطانیہ و آئرلینڈ:

پیٹرک ہینز،

uk@oikocredit.org،

+44(0)1995-602806۔

Business & Finance Urdu News
Oikocredit

 Previous Post

Oikocredit: Access to Credit Empowers 28 Million Borrowers

― June 16, 2011

Next Post 

Pakistan Tanners’ Association strongly rejects the Proposed Amendments in Section 21 of the Sales Tax Act, 1990

― June 16, 2011

Related Articles

AsiaNet Pakistan ― January 14, 2021 | Comment Closed

ینگ شینگ اناج اور تیل کی مہم ٹائمز اسکوائر، نیو یارک، یو ایس اے میں نشر

ینگ شینگ، چین، 14 جنوری 2021 / ژن ہوا۔ ایشیا نیٹ / – کرسمس 2020 اور نئے سال 2021 کے دن کے دوران ینگ شینگ اناج اور تیل کی مہم کو نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں “چائنا اسکرین” پر نشر کیا گیا تھا  ۔  بیورو اور کامرس اور گرین آف ینگ شینگ کاؤنٹی کے […]

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

‫ٹی سی ایل کی جانب سے سی ای ایس 2021 کے موقع پر مختلف کیٹیگریز میں نئی مصنوعات کی رونمائی- ٹی وی ،آڈیو،موبائل اور جدید گھریلو مصنوعات

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

سنیک ویڈو نے افتتاحی مواد کے ساتھ پاکستان میں اپنی پہلی تخلیق کار یعنی افتیتاحی کنٹینٹ اکیڈمی کی شروعات کردی ہیں

AsiaNet Pakistan ― January 12, 2021 | Comment Closed

سی آر آر سی نے آسٹریلیا میں چینی ثقافتی لائبریریاں قائم کردیں

AsiaNet Pakistan ― January 12, 2021 | Comment Closed

‫سی آرآرسی “چائنا بوکسفیلف” په آسټریلیا کښې د چینی ثقافت لائبریریاني جوړوي

AsiaNet Pakistan ― January 1, 2021 | Comment Closed

سیاحت کے ساتھ کھیلوں کے گہرے انضمام کے ذریعے گوانگ ژی نے کھیلوں کی معیشت اور ثقافت کی ذبردست ترقی کو فروغ دیا ہے

AsiaNet Pakistan ― December 30, 2020 | Comment Closed

چین کے جیلن نے برف جیسے سرد وسائل کو سرگرم صنعت میں بدل دیا ہے

AsiaNet Pakistan ― December 29, 2020 | Comment Closed

‫فیوکنگ عظیم کامیابیوں کے 30سال کا جشن منارہاہے

Leave a Reply Cancel reply

You must be logged in to post a comment.

Search

Monthly Archives

Follow Us

Pages

  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us

Advertisement

Calendar

January 2021
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Dec    


The strategy of the team behind “Pakistan news Wire.Net” is clear and it is to publish only authentic news as that is what the true journalism demands from any media outlet, and the “Pakistan News Wire. Net”, discourages the practice of opting for illegal approaches in order to get the ratings by any means. The more media outlets opt [...]

Archives

Search

Categories

  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
Copyright © 2020 - Pakistan News Wire. All Rights Reserved.