• General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us
Pakistan Newswire
Menu
  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
 › General News › Urdu News › تاخیر سے ادائیگیاں، ایشیائی کاروباری اداروں کے لیے ابھرتی ہوئی پریشانی

تاخیر سے ادائیگیاں، ایشیائی کاروباری اداروں کے لیے ابھرتی ہوئی پریشانی

Web Desk June 6, 2011     No Comment     General News, Urdu News

AsiaNet 44811

سنگاپور، 06 جون /پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

معروف عالمی کریڈٹ انشورر ایٹریڈیس کی اسپانسر شدہ اور سی ایف او انوویشن ایشیا کی جانب سے آج جاری کی گئی نئی آزاد تحقیق کے مطابق ایشیا کے کاروباری ادارے تاخیر سے ادائیگی اور نادہندگی کے حوالے سے کساد بازاری سے قبل کے دور سے زیادہ اب فکرمند ہیں۔

یہ کلیدی نتیجہ نئی پین ایشین تحقیق کے متعدد کارآمد انکشافات میں سے ایک ہے، جو 10 سے زائد ممالک میں تمام حجم کے اداروں میں کی گئی تھی، جن میں چین، ہانگ کانگ اور سنگاپور بھی شامل تھے، تاکہ عالمی مالیاتی بحران کے بعد ادائیگی اور ادائیگی کے حوالے سے لاحق خطرات پر رویوں اور تجربات کو پہچانا جا سکے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زیادہ فکرمندی کے چند اسباب تھے جیسا کہ 75 فیصد جواب دینے والوں نے نشاندہی کی گئی ادائیگیاں متفقہ ادائیگی ضوابط سے باہر تھیں اور تقریبا نصف (49 فیصد) نے بتایا کہ ادائیگی کی اضافی شرائط کے حوالے سے صارفین کی درخواستیں بڑھ گئی ہیں۔

ایٹریڈیس کے سنگاپور کنٹری مینیجر مارٹن جونز نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “گو کہ تحقیق ایشیائی کاروباروں کے لیے پریشان کن متعدد عوامل کو شناخت کرتی ہے، لیکن ممکنہ طور پر سب سے زیادہ واضح دریافت وہ طریقے ہیں جو ادارے صورتحال سے نمٹنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ کریڈٹ کے حوالے سے کم اہمیت کے حامل اداروں کا سامنا کم کر کے خود کو محفوظ بنانا 80 فیصد جواب دینے والوں کا ترجیح طریقہ تھا، جبکہ 40 فیصد نے کہا کہ وہ ادائیگی اور نقدی بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے اپ-فرنٹ ادائیگی کے طریقے کو استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔”

انہوں نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ “دونوں طریقوں سے جو مسئلہ ابھر کر سامنے آ رہا ہے وہ خطرے کا سامنا کرنے کو محدود کرنے کے ساتھ وہ ایشیائی کاروباروں کے لیے ترقی اور مواقع بھی محدود کر رہے ہیں کیونکہ حد سے زیادہ پابند تجارتی شرائط ممکنہ صارفین کو ایسے فراہم کندگان کی جانب لے جا سکتی ہے جو کم محتاط اور زیادہ پرکشش کریڈٹ شرائط کے حامل ہوں۔ زیادہ موافق کریڈٹ شرائط بسا اوقات ان اداروں کی جانب سے پیش کی جا سکتی ہیں جو ٹریڈ کریڈٹ انشورنس سے محفوظ شدہ ہوں۔ جیسا کہ کریڈٹ انشورنس کریڈٹ کی ایک متفقہ سطح پر اداروں کا احاطہ کرتی ہے، یہ اداروں کے لیے بغیر کسی ممکنہ ممنوعہ اقدام، جیسا کہ اپ فرنٹ ادائیگی ، کو متعارف کرانے کی ضرورت کے ایسے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتی ہے، جیسا کہ اگر پالیسی یافتہ ادائیگی نہ کرے تو رقم کی 90 فیصد قدر کی ادائیگی کرتی ہے۔”

نئی تحقیق بعنوان “واجب الادا بعد از  بحران”  http://www.atradius.sg پر ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے۔

ایٹریڈیس کے بارے میں

ایٹریڈیس گروپ دنیا بھر میں تجارتی کریڈٹ انشورنس، ضمانت اور کلیکشنز سروسز فراہم کرتا ہے اور 42 ممالک ميں 160 دفاتر کے ذریعے اپنا وجود رکھتا ہے۔ ایٹریڈیس دنیا بھر میں 60 ملین اداروں کے کریڈٹ انفارمیشن پر رسائی رکھتا ہے اور روزانہ 20,000 سے زائد ٹریڈ کریڈٹ لمٹ فیصلے کرتا ہے۔ اس کی مصنوعات کریڈٹ پر مصنوعات اور خدمات کی فروخت سے متعلق ادائیگی کے خطرات سے دنیا بھر کے اداروں کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں ۔

ذریعہ: ایٹریڈیس این وی

 

General News Urdu News

 Previous Post

Severe Heat Wave grip Pakistan: 49°C Temperature recorded in Dadu

― June 5, 2011

Next Post 

Fifth IFRA Compliance Cycle is All Clear

― June 6, 2011

Related Articles

AsiaNet Pakistan ― January 14, 2021 | Comment Closed

ینگ شینگ اناج اور تیل کی مہم ٹائمز اسکوائر، نیو یارک، یو ایس اے میں نشر

ینگ شینگ، چین، 14 جنوری 2021 / ژن ہوا۔ ایشیا نیٹ / – کرسمس 2020 اور نئے سال 2021 کے دن کے دوران ینگ شینگ اناج اور تیل کی مہم کو نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں “چائنا اسکرین” پر نشر کیا گیا تھا  ۔  بیورو اور کامرس اور گرین آف ینگ شینگ کاؤنٹی کے […]

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

‫ٹی سی ایل کی جانب سے سی ای ایس 2021 کے موقع پر مختلف کیٹیگریز میں نئی مصنوعات کی رونمائی- ٹی وی ،آڈیو،موبائل اور جدید گھریلو مصنوعات

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

سنیک ویڈو نے افتتاحی مواد کے ساتھ پاکستان میں اپنی پہلی تخلیق کار یعنی افتیتاحی کنٹینٹ اکیڈمی کی شروعات کردی ہیں

AsiaNet Pakistan ― January 12, 2021 | Comment Closed

سی آر آر سی نے آسٹریلیا میں چینی ثقافتی لائبریریاں قائم کردیں

AsiaNet Pakistan ― January 12, 2021 | Comment Closed

‫سی آرآرسی “چائنا بوکسفیلف” په آسټریلیا کښې د چینی ثقافت لائبریریاني جوړوي

AsiaNet Pakistan ― January 1, 2021 | Comment Closed

سیاحت کے ساتھ کھیلوں کے گہرے انضمام کے ذریعے گوانگ ژی نے کھیلوں کی معیشت اور ثقافت کی ذبردست ترقی کو فروغ دیا ہے

AsiaNet Pakistan ― December 30, 2020 | Comment Closed

چین کے جیلن نے برف جیسے سرد وسائل کو سرگرم صنعت میں بدل دیا ہے

AsiaNet Pakistan ― December 29, 2020 | Comment Closed

‫فیوکنگ عظیم کامیابیوں کے 30سال کا جشن منارہاہے

Leave a Reply Cancel reply

You must be logged in to post a comment.

Search

Monthly Archives

Follow Us

Pages

  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us

Advertisement

Calendar

January 2021
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Dec    


The strategy of the team behind “Pakistan news Wire.Net” is clear and it is to publish only authentic news as that is what the true journalism demands from any media outlet, and the “Pakistan News Wire. Net”, discourages the practice of opting for illegal approaches in order to get the ratings by any means. The more media outlets opt [...]

Archives

Search

Categories

  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
Copyright © 2020 - Pakistan News Wire. All Rights Reserved.