• General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us
Pakistan Newswire
Menu
  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
 › General News › Urdu News › جے اے سولر کی انتہائی موثر پی وی ماڈیولز کی نئی سیریز جاری

جے اے سولر کی انتہائی موثر پی وی ماڈیولز کی نئی سیریز جاری

Web Desk February 26, 2014     No Comment     General News, Urdu News

شنگھائی، 26 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر — اعلیٰ کارکردگی کے شمسی سیلز اور ماڈیولز تیار کرنے والا معروف عالمی ادارہ جے اے سولر فروری 2014ء سے عالمی نمائشوں میں اپنے پرسیم اور ریسیم ماڈیولز جاری کرے گا۔ یہ مصنوعات 18 فروری کو اسرائیل میں منعقدہ کلین ٹیک اجلاس اور نمائش میں پہلے ہی کامیابی سے جاری ہوچکی ہیں اور آنے والی متعدد نمائشوں جیسا کہ 26 فروری کو جاپان میں پی وی ایکسپو، مارچ میں برطانیہ میں ایکوبلڈ اور مئی میں چین میں ایس این ای سی میں پیش کی جائیں گی۔

6 ضرب 10 پرسیم ماڈیولز سے اندازاً 285 واٹ توانائی متوقع ہے، جو اوسط مونو-کرسٹلائن سلیکون (“مونو-سی”) شمسی سیلوں سے 20 واٹ زیادہ ہے۔ پرسیم ماڈیول کے بنیادی جز پرسیم شمسی سیل نے پیسیویٹڈ بیک سائیڈ اور مقامی بی ایس ایف جیسی ٹیکنالوجیز استعمال کرکے 20.3 فیصد تبدیلی موثریت کو عبور کیا، جو اوسط سے 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ ماڈیول اوسط کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ طاقت فی یونٹ فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ نقل و حمل، تنصیب اور بی اوایس پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی ڈرامائی طور پر کمی ہوگی اور کم روشنی کے ماحول میں 1 فیصد زیادہ طاقت ملے گی کیونکہ یہ کم روشنی میں شاندار کارکردگی کا حامل ہے۔

6 ضرب 10 ریسیم ماڈیولز سے اندازاً 270 واٹ توانائی متوقع ہے، جو اوسط ملٹی-کرسٹلائن سلیکون شمسی سیلز سے 15 واٹ زیادہ اور عام مونو-سی شمسی سیلز سے 5 واٹ زیادہ ہے۔ بلیک سلیکون تکنیک نافذکرکےریسیم ماڈیول کے بنیادی جز ریسیم شمسی سیلز یکساں شکل رکھنے کے قابل ہیں جو پورے مجموعے  کو بہت متاثر کن بناتا ہے۔ ریسیم شمسی سیل نے 18.3 فیصد تبدیلی موثریت کو پیچھے چھوڑا، جو اوسط سے 0.8 فیصد زیادہ ہے۔ ماڈیول نے فی یونٹ علاقے میں 6 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی اور نقل و حمل،  رقبے، تنصیب اور بی اوایس پر آنے والے اخراجات میں بھی ڈرامائی کمی لائے گا۔ اس کے علاوہ ریسیم ماڈیول آئی ای سی معیارات کے دوگنے تجربے پر بھی بہترین پی آئی ڈی-ریزسٹنٹ صلاحیت کو ثابت کرتا ہے۔

جے اے سولر بہترین فراہم کنندگان کے معیاری ترین اجزاء ہی استعمال کرتا ہے۔ تمام مصنوعات داخلی طور پر خودکار انداز میں تیار کی جاتی ہیں، ایک ایسے طریق کار کے مطابق جو پائی-برلن اور سولر-آئی ایف  کا دیکھا بھالا اور مستند ہے۔ پی آئی ڈی ٹیسٹ سے ہٹ کر ادارے کی مصنوعات طویل المیعادبھروسہ مندی کے معیارات، سخت موسمیاتی ماحول میں پائیداری کے معیارات اور ٹی یووی، ایس یوڈی اور ای ٹی ایل کے دیگر معیارات پر پورا اترتی ہیں۔

پرسیم ماڈیول (چھوٹے اور درمیانے درجے کے)رہائشی و تجارتی مقامات کی چھتوں کے لیے موزوں ہے ۔ ریسیم ماڈیول صرف زمینی اور مینوفیکچرنگ چھتوں کے لیے ہی نہیں، بلکہ یہ رہائشی اور تجارتی چھتوں کے لیے بھی  مناسب ہے۔ جے اے سولر مئی 2014ء سے ان دونوں ماڈیولز کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے اور تجارتی استعمال کے لیے ماڈیول اسمبلی لائنوں میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.jasolar.com۔

ذریعہ: جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ

The post جے اے سولر کی انتہائی موثر پی وی ماڈیولز کی نئی سیریز جاری appeared first on AsiaNet-Pakistan.

General News Urdu News
JA Solar Holdings Co. Ltd.Pakistan

 Previous Post

Morning Briefing for February 26, 2014 – Standard Capital

― February 26, 2014

Next Post 

Advanced Energy for Life Campaign Launched to Build Awareness and Support to End “World’s Number One Human and Environmental Crisis” of Global Energy Poverty

― February 26, 2014

Related Articles

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫نینو،30 ټائمز په ذریعہ زیفیرټیل د حل په ذریعہ د مواد فراہمی ګړندې کوې۔

بھوټان آئی ایس پی صارفین د تجربے له بہتر جوړوې او طویل مدتی اسټټریټجک شراکت سره اولسې اوریځ اړخ ته ګورې۔ لندن ، 21 جنوری ، 2021 / پی آر نیوز وائیر / – عالمی ټیلی مواصلات آپریټرز خدمت کونکې داولسې اوریځ حل فراہم کونکې ، زیفیرټیل په بھوټان کښې انټرنیټ سروس فراہم کونکې  (آئی […]

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫جیمن کئیر نے anti-SARS-CoV-2 کو بے اثر کرنے والی اینٹی باڈی JMB2002 کے طبی تجربے کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫نانو نے زیفیرٹیل کے حل کے ہمراہ مواد کی فراہمی کی رفتار30 گُنا بڑھادی

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

پھولو ایک پاکسنانی کسان جس کے لاکھوں پرستار ہے نے ابھی سنیک ویڈیو جائن کیا

AsiaNet Pakistan ― January 14, 2021 | Comment Closed

ینگ شینگ اناج اور تیل کی مہم ٹائمز اسکوائر، نیو یارک، یو ایس اے میں نشر

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

‫ٹی سی ایل کی جانب سے سی ای ایس 2021 کے موقع پر مختلف کیٹیگریز میں نئی مصنوعات کی رونمائی- ٹی وی ،آڈیو،موبائل اور جدید گھریلو مصنوعات

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

سنیک ویڈو نے افتتاحی مواد کے ساتھ پاکستان میں اپنی پہلی تخلیق کار یعنی افتیتاحی کنٹینٹ اکیڈمی کی شروعات کردی ہیں

AsiaNet Pakistan ― January 12, 2021 | Comment Closed

سی آر آر سی نے آسٹریلیا میں چینی ثقافتی لائبریریاں قائم کردیں

Leave a Reply Cancel reply

You must be logged in to post a comment.

Search

Monthly Archives

Follow Us

Pages

  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us

Advertisement

Calendar

January 2021
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Dec    


The strategy of the team behind “Pakistan news Wire.Net” is clear and it is to publish only authentic news as that is what the true journalism demands from any media outlet, and the “Pakistan News Wire. Net”, discourages the practice of opting for illegal approaches in order to get the ratings by any means. The more media outlets opt [...]

Archives

Search

Categories

  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
Copyright © 2020 - Pakistan News Wire. All Rights Reserved.