• General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us
Pakistan Newswire
Menu
  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
 › Business & Finance › Urdu News › دیلوئے نے بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب کر لیا، دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ

دیلوئے نے بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب کر لیا، دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ

AsiaNet Pakistan June 2, 2011     No Comment     Business & Finance, Urdu News

AsiaNet 44874

نیو یارک، 2 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اسٹیفن آلمنڈ نے دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ کے بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا

دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اسٹیفن آلمنڈ ڈی ٹی ٹی ایل کے بورڈ کے نئے چیئرمین ہیں۔ فوری طور پر موثر اس فیصلے کے تحت آلمنڈ جون 2007ء سے ڈی ٹی ٹی ایل کے بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سےخدمات انجام دینے والے جان پی کونلی کی جگہ لیں گے، کونلی کی ملازمت کی مدت 31 مئی 2011ء کو ختم ہو رہی ہے۔ نئے چیئرمین کی حیثیت سے آلمنڈ ڈی ٹی ٹی ایل کی اعلی ترین گورننگ باڈی کی نگرانی کریں گے۔

ڈی ٹی ٹی ایل گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر بیری سالزبرگ نے آلمنڈ کی تقرری پر کہا ہے کہ “میں اسٹیو کے انتخاب کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں۔ معیار اور صارفی خدمات پر ان کا سختی سے ارتکاز اور وسیع عالمی صارفی تجربہ ہمیں مارکیٹ میں دیلوئے کی ادارہ جاتی قیادت کو آگے بڑھانے میں مدد دینے کے لیے اہم اثاثہ ہوگا۔ دیلوئے نیٹ ورک میں تین سال سے زائد تک پھیلے ہوئے تجربے کے ساتھ اسٹیو نے مالیاتی خدمات، خصوصا ہمارے کاروبار کے سنگ بنیاد یعنی آڈٹ،  کے شعبے میں خود کو ایک عالمی معیار کا رہنما ثابت کیا ہے۔ ان کی کاروباری معلومات، گہرے رکن اداروں اور پیشہ ور نقطہ ہائے نظر کے ساتھ، انہیں ڈی ٹی ٹی ایل کے بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے مستقبل میں کامیابیاں سمیٹنے کی شاندار بنیاد فراہم کرے گی۔”

قبل ازیں آلمنڈ نے ڈی ٹی ٹی ایل میں ڈپٹی گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر، کلائنٹس کے عہدے پر خدمات انجام دیں، اس حیثیت میں انہوں نے مختلف ممالک اور صنعتی شعبہ جات میں صارفین کو خدمات کی فراہمی تک ایک مستقل اور امتیازی راہ اپنانے کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے دیلوئے توش تماتسو میں گلوبل مینیجنگ ڈائریکٹر، آڈٹ کی حیثیت سے بھی چار سال کام کیا۔

آلمنڈ نے کہا کہ “میں ڈی ٹی ٹی ایل کے بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے تقرر پر انتہائی فخر محسوس کر رہا ہے۔ پیشہ ورانہ خدماتی صنعتی میں کئی سالوں کے تجربے سے میں نے موثر انتظام کی اہمیت کو اصلی حالت میں دیکھا ہے اور اک ایسے بورڈ کے تحت خدمات انجام دیں ہیں جو ہمارے کاروباری شعبے اور صنعت میں سب سے بہترین نمائندہ ہے۔ حالیہ اقتصادی بحران کے دوران دیلوئے رکن اداروں نے مارکیٹ کی نئی حقیقتوں سے موافقت حاصل کرنے میں صارفین کو مدد دینے کے لیے عالمی نیٹ ورک کے وسائل کی مکمل وسعت لے کر آئے، اور ساتھ ساتھ معیار پر بھی کوئی سودے بازی نہ کی۔ عالمی مارکیٹ کے لیے ترقی اور مواقع کے حامل وقت کے موقع پر دنیا بھر میں دیلوئے کی انجمن کے لیے یہ قائدانہ کردار نبھانا ایک اعزاز ہے۔”

آلمنڈ نے جامعہ لندن نے بیچلر کی سند کی حاصل کی۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹر اکاؤنٹنٹس ان انگلینڈ اینڈ ویلز کے فیلو، دیلوئے یوکے ایگزیکٹو کے رکن ہیں اور تقریبا 15 سالوں سے دیلوئے یو کے بورڈ میں بیٹھتے ہیں۔ وہ ڈی ٹی ٹی ایل ایگزیکٹو کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔ آلمنڈ شادی شدہ اور تین بچوں کے والد ہیں اور لندن، برطانیہ میں رہتے ہیں۔

اسٹیفن آلمنڈ کی تصویر کی درخواست کے لیے jychopra@deloitte.com یا lmistretta@deloitte.com  پر ای میل کیجیے۔

دیلوئے کے بارے میں

دیلوئے برطانیہ کے نجی ادارے دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ سے متعلقہ اداروں میں کسی ایک یا اس سے زائد اداروں  اور ان کے رکن اداروں کے نیٹ ورک کا حوالہ ہے، جن میں سے ہر قانونی طور پر علیحدہ اور آزاد ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ اور اس کے رکن اداروں کے قانونی ڈھانچے کے حوالے سے مکمل تفصیلات کے لیے www.deloitte.com/about ملاحظہ کیجیے۔

دیلوئے مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری و نجی صارفین کو آڈٹ، محصول، مشاورت اور مالیاتی مشاورت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ 150 سے زائد ممالک میں رکن اداروں کے ایک عالمی طور پر منسلک نیٹ ورک کے ساتھ دیلوئے عالمی معیار کی صلاحیتوں اور عمیق مقامی تجربہ رکھتا ہے جو صارفین کو کامیابی میں مدد دیتا ہے چاہے وہ کہیں بھی کام کر رہے ہوں۔ دیلوئے کے تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار ماہرین معیار فضیلت بننے سے عہد سے وابستہ ہیں۔

ذریعہ: دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ

رابطہ: جیوتی چوپڑہ

گلوبل کمیونی کیشنز، دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ،

+1-212-492-4086،

jychopra@deloitte.com، یا

 

لارن مستریتا،

گلوبل کمیونی کیشنز، دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ،

+1-312-486-4259،

lmistretta@deloitte.com

Business & Finance Urdu News
Deloitte Touche Tohmatsu Limited

 Previous Post

Deloitte Elects New Chairman of the Board, Deloitte Touche Tohmatsu Limited

― June 2, 2011

Next Post 

Pakistan Reinsurance Company Limited’s Dispatch of Final Dividend Warrants

― June 2, 2011

Related Articles

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫نینو،30 ټائمز په ذریعہ زیفیرټیل د حل په ذریعہ د مواد فراہمی ګړندې کوې۔

بھوټان آئی ایس پی صارفین د تجربے له بہتر جوړوې او طویل مدتی اسټټریټجک شراکت سره اولسې اوریځ اړخ ته ګورې۔ لندن ، 21 جنوری ، 2021 / پی آر نیوز وائیر / – عالمی ټیلی مواصلات آپریټرز خدمت کونکې داولسې اوریځ حل فراہم کونکې ، زیفیرټیل په بھوټان کښې انټرنیټ سروس فراہم کونکې  (آئی […]

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫جیمن کئیر نے anti-SARS-CoV-2 کو بے اثر کرنے والی اینٹی باڈی JMB2002 کے طبی تجربے کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫نانو نے زیفیرٹیل کے حل کے ہمراہ مواد کی فراہمی کی رفتار30 گُنا بڑھادی

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

پھولو ایک پاکسنانی کسان جس کے لاکھوں پرستار ہے نے ابھی سنیک ویڈیو جائن کیا

AsiaNet Pakistan ― January 14, 2021 | Comment Closed

ینگ شینگ اناج اور تیل کی مہم ٹائمز اسکوائر، نیو یارک، یو ایس اے میں نشر

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

‫ٹی سی ایل کی جانب سے سی ای ایس 2021 کے موقع پر مختلف کیٹیگریز میں نئی مصنوعات کی رونمائی- ٹی وی ،آڈیو،موبائل اور جدید گھریلو مصنوعات

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

سنیک ویڈو نے افتتاحی مواد کے ساتھ پاکستان میں اپنی پہلی تخلیق کار یعنی افتیتاحی کنٹینٹ اکیڈمی کی شروعات کردی ہیں

AsiaNet Pakistan ― January 12, 2021 | Comment Closed

سی آر آر سی نے آسٹریلیا میں چینی ثقافتی لائبریریاں قائم کردیں

Leave a Reply Cancel reply

You must be logged in to post a comment.

Search

Monthly Archives

Follow Us

Pages

  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us

Advertisement

Calendar

January 2021
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Dec    


The strategy of the team behind “Pakistan news Wire.Net” is clear and it is to publish only authentic news as that is what the true journalism demands from any media outlet, and the “Pakistan News Wire. Net”, discourages the practice of opting for illegal approaches in order to get the ratings by any means. The more media outlets opt [...]

Archives

Search

Categories

  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
Copyright © 2020 - Pakistan News Wire. All Rights Reserved.