• General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us
Pakistan Newswire
Menu
  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
 › Press Release › Urdu News › سیاحت کے ساتھ کھیلوں کے گہرے انضمام کے ذریعے گوانگ ژی نے کھیلوں کی معیشت اور ثقافت کی ذبردست ترقی کو فروغ دیا ہے

سیاحت کے ساتھ کھیلوں کے گہرے انضمام کے ذریعے گوانگ ژی نے کھیلوں کی معیشت اور ثقافت کی ذبردست ترقی کو فروغ دیا ہے

January 1, 2021     Comment Closed     Press Release, Urdu News

 فینگچینگ گینگ، چین، 1 جنوری 2021/ ژن ہوا ایشیا نیٹ/– گوانگ ژی زہوانگ آٹونومس ریجن اسپورٹس بیورو اور فینگچینگ گینگ میونسپل  گورنمنٹ کے اشتراک سے منعقدہ 2020 صحت اور کھیلوں کی ایک سو کمپنیوں کا گوانگ ژی اور چین۔ آسیان اسپورٹس ٹورزم کارنیول کا ٹرپ 19 سے 21 دسمبر تک فینگچینگ گینگ میں جاری رہا۔ اس پروگرام میں متعدد نئے منصوبوں اور نقشوں کا مشاہدہ کیا گیا جن کی بدولت گوانگ ژی کی کھیلوں کی صنعتی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا گیا۔

افتتاحی تقریب میں منتظمین نے خطے میں اسپورٹس ٹورزم بوتیک روٹس ، اسپورٹس کمپلیکسز ، کھیلوں کے سیاحت کے مظہر مقامات، پہاڑی کھیلوں کے کیمپوں ، ہوا بازی کے کھیلوں کے مقامات اور کھیلوں کی صنعت کے مظہر منصوبوں کا ایک مجموعہ متعارف کرایا۔ نانِنگ ، گِیولین ، لیوزہو ، بیہائی اور فینگچینگ گینگ سمیت پانچ شہروں کو اعزازی لوح سے نوازا گیا جنھیں گوانگ ژی کے کھیلوں کے سیاحت کے مظاہرے کرنے والے شہروں کے پہلے مجموعے کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، اور آٹھ مظہرکاؤنٹیز، یعنی یانگشو کاؤنٹی اور ژیو فینگ ڈسٹرکٹ آف گِیولین، کنگ ژِیو ڈسٹرکٹ، زنگنگ ڈسٹرکٹ اور نیننگ کی مشان کاؤنٹی، بیس کی لینگ یون کاؤنٹی، فینگچینگ گینگ کی شانگسی کاؤنٹی ، اور لائی بِن کی ووکسآن کاؤنٹی نے مقامی کھیلوں کی سیاحت کی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

نئی معاشی نمو کو فروغ دینے والے نکات

2018  کے اختتام پر چین کے کھیلوں کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے گوانگ ژی کو نیشنل اسپورٹس ٹورزم ڈیمونسٹریشن زون کے قیام کی حمایت کے لئے منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ فی الحال یہاں آٹھ بوتیک روٹس، 12 بوتیک پرکشش مقامات اور دو مقامات قومی کھیلوں کی سیاحت کے لیے وقف کیے گئے ہیں ساتھ ہی ساتھ ایک عدد ڈیمونسٹریشن بیس، تین ڈیمونسٹریشن والے منصوبے اور ایک ڈیمونسٹریشن تنظیم قومی کھیلوں کی صنعت کی ترقی کو سنبھال رہے ہیں۔ اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 2019 میں نیشنل ڈے گولڈن ویک کی چھٹی کے دوران ، گوانگ ژی نے اپنے قومی اور علاقائی سطح کے کھیلوں کی سیاحت کے بوتیک منصوبوں کے ذریعے 2.4782 ملین دورے اور 670 ملین یوآن کی سیاحتی آمدنی حاصل کی۔

گوانگ ژی نے کھیلوں اور سیاحت کے مابین انضمام کو مربوط کرنے، سیاحت کے معیار کو بڑھانے، کھیلوں کے شعبے کی صلاحیت کو دریافت کرنے اور نئی ترقی پیدا کرنے کے لیے، علاقائی معیشت میں نئی نمو کے نکات تخلیق کرنے کے لیے 2019 سے 2020 تک(“ٹورزم کارنیول”) کے لئے لگاتار 2 سال تک چین- آسیان اسپورٹس ٹورزم کارنیول کا انعقاد کیا ہے۔ گِیولین میں بے مثال زمینی دلکشی سے لے کر فینگچینگ گینگ میں دلکش سمندری نظاروں تک، گوانگ ژی زہوانگ آٹونومس ریجن اسپورٹس بیورو نے مقامی طلب کو بڑے پیمانے پر فروغ دیتے ہوئے اور صنعتی ترقی کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے اپنی اسپورٹس انڈسٹری کے لئے روشن مستقبل کا خواب دیکھا ہے۔

کھیلوں کی ثقافت کی ترقی کی رہنمائی

ٹورزم کارنیوال کے دوران خطے اور اس سے باہر کے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی توجہ کارنیول کی جانب مبذول کرانے کے لئے دلچسپ سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا۔ ان میں چین-آسیان اسپورٹس ٹورزم ایکسپو کا انعقاد فینگچینگ گینگ گارڈن ایکسپو پارک میں ہوا۔ مختلف کھیلوں کے سیاحت کے مناظر کے ڈیزائن کی خصوصیت کی  تھیموں والے سات علاقوں کو تشکیل دیا گیا تھا، جن میں سمندری کھیلوں کے تجربے کا علاقہ، کھیلوں کے سامان ڈسپلے ایریا، اسمارٹ اسپورٹس ایریا، جے ڈی اسپورٹس ایریا، میرین لیژر اور فوڈ کلچر ایریا، اسپورٹس لاٹری ایریا اور فینگچینگ گینگ شہری علاقہ شامل ہیں۔ ایک سو سے زائد نمائش کنندگان نے شہریوں اور سیاحوں کو “ڈیجیٹل دور” کھیلوں کے پروگرام جن میں سمندری کھیلوں کا سامان، انٹیلیجنس فٹنس سسٹم، وی آر اسپورٹس مقابلوں، بیڈ منٹن روبوٹ، اور تخلیقی فٹنس کھیل شامل تھے جنہوں نے شرکا کو مزید نئے اور دلچسپ کھیل دریافت کرنے کے لئے، فیشن اسپورٹس کی مقبولیت کو بڑھایا، اور گوانگ ژی میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دیا ہے۔

گوانگ ژی میں کھیلوں کی مصنوعات کی کھپت کا فروغ

ٹورزم کارنیوال کی پہلی “نمایاں جھلک” “2020 چائنا-آسیان  کھیلوں کی مصنوعات کی آن لائن کھپت کا ہفتہ”  جس کا آغاز 10 دسمبر کو کیا گیا۔ تقریب کے دوران گوانگ ژی کے رہائشیوں کو کھیلوں کے سامان کی ادائیگی کے وقت رعایت دی گئ تھی جس سے کھیلوں کے صارفین کی مارکیٹ کو تقویت ملی ہے اور گوانگ ژی میں کھیلوں کی مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جے ڈی ڈاٹ کام نے9 بیچوں میں 2.65 ملین کوپن جاری کیے جو کہ مجموعی طور پر 9.87 ملین یوآن ہے۔ کوپن کے ساتھ ادائیگی کرنے والے گوانگ ژی میں مقامی رہائشیوں کے لین دین کی قیمت میں 104 ملین یوآن کی رقم ریکارڈ کی گئی۔

اس مدت کے دوران فینگچینگ گینگ نے مِنی میراتھن ، پہاڑی کراس کنٹری ریس ، کشتی رانی کے چیلنجز ، مشہور شخصیت فشینگ چیریٹی ریس ، اور بیچ میوزک فیسٹیول جیسے ایونٹ کا ایک سلسلہ بھی منعقد کیا گیا۔ “گوانگ ژی میں ونٹر ٹور” اور “گوانگسی میں گرین ایکولوجیکل اسپورٹس” جیسی سرگرمیوں کے بعد خطے میں شہر کی سطح سے اوپر کھیلوں کے 40 سے زیادہ اہم مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ، جس میں 250،000 سے زیادہ براہ راست شرکاء (پرسن- ٹائم) ریکارڈ کیے گئے۔

ذرائع: گوانگ ژی زہوانگ آٹونومس ریجن اسپورٹس بیورو

Press Release Urdu News
Pakistan

 Previous Post

Guangxi Bolsters the Robust Development of Sports Economy and Culture through Deep Integration of Sports with Tourism

― December 31, 2020

Next Post 

PM inaugurates 100 bed Panahgah at Tarnol, Islamabad

― January 1, 2021

Related Articles

― February 24, 2021 | Comment Closed

JETEX MAKES FLYING WITH A REDUCED CARBON FOOTPRINT POSSIBLE

Dubai, United Arab Emirates, Feb. 24, 2021 (GLOBE NEWSWIRE) — Jetex customers are now able to choose to fly with a reduced carbon footprint from six key global locations following an agreement with Shell. This demonstrates how general aviation service providers can support the International Air Transport Association (IATA) and its commitment to reducing the […]

― February 24, 2021 | Comment Closed

سنیک ویڈو نے پاکستان کی دو معروف ٹیموں، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے ساتھ خصوصی سپانسرشپس کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

― February 24, 2021 | Comment Closed

Nyxoah to present at the Oppenheimer 31st Annual Healthcare Conference

― February 24, 2021 | Comment Closed

LeddarTech Launches PixSet, the Industry’s First Full-Waveform Flash LiDAR Dataset

― February 23, 2021 | Comment Closed

SnackVideo announces exclusive sponsorship agreement with two leading Pakistani sports teams, Islamabad United and Multan Sultans

― February 19, 2021 | Comment Closed

نخیل مال سوق المعارفہ نے ڈی پی ورلڈ کے ساتھ شراکت داری سے تھوک فروش کاروبارکےخلا کو پُر کردیا

― February 19, 2021 | Comment Closed

ډول خه غذائیت باندي ګیپس بندولو له پاره تمام فنډ کښې ایندھن سازی له پاره د لمریز آغاز وکړو۔

― February 19, 2021 | Comment Closed

Dole Launches Sunshine For All Fund Fueling Innovation To Close The Gaps On Good Nutrition

Search

Monthly Archives

Follow Us

Pages

  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us

Advertisement

Calendar

February 2021
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
« Jan    


The strategy of the team behind “Pakistan news Wire.Net” is clear and it is to publish only authentic news as that is what the true journalism demands from any media outlet, and the “Pakistan News Wire. Net”, discourages the practice of opting for illegal approaches in order to get the ratings by any means. The more media outlets opt [...]

Archives

Search

Categories

  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
Copyright © 2020 - Pakistan News Wire. All Rights Reserved.