• General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us
Pakistan Newswire
Menu
  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
 › General News › Urdu News › عرب انقلابات کے موضوع اسرائیل و فلسطین کے لیے ون وائس کی گفتگو

عرب انقلابات کے موضوع اسرائیل و فلسطین کے لیے ون وائس کی گفتگو

AsiaNet Pakistan July 15, 2011     No Comment     General News, Urdu News

AsiaNet 45522

لندن، 15 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ون وائس موومنٹ کے رہنماؤں نے جمعرات کو رائل سوسائٹی فار دی آرٹس میں دنیائے عرب میں انقلابات کے موضوع اور اسرائیل و فلسطین کے درمیان امن کے لیے نچلی سطح کو بطور قوت استعمال کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110117/DC31246LOGO-b)

180 حاضرین نے مقررین کے پینل کی گفتگو سنی اور ان سے سوالات کیے، جس میں ون وائس اسرائیل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیل ہیرس اور ون وائس فلسطین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیر مخلوف شامل تھے، جنہوں نے ایک کامیاب بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں سیاست دانوں کی ناکامی کو موضوع گفتگو بنایا۔ مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک پرامن مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے عوام کو قدم اٹھانا ہوگا۔

ہیرس نے کہا کہ “اشرافیہ نے تنازع کے ایک خیالی حل کی کامیابی کی تلاش میں اسرائیلی عوام کو بے وقوف بنایا ہے، یہ ہمارا کام ہے کہ اسرائیل پر ظاہر کریں کہ یہ تنازع کا خاتمہ کر سکتا ہے اور ان کے حالات کو تبدیل کر سکتا ہے۔”

آر ایس اے چیف ایگزیکٹو میتھیو ٹیلر کی زیر نگرانی بحث نے نچلی سطح کے افراد، ادبی شخصیات اور سیاسی اشرافیہ کو اپنے خیالات کو مجتمع کرنے کا موقع فراہم کیا کہ اس غیر یقینی وقت میں مشرق وسطی میں حالات کس طرف جا رہے ہیں۔ انتہائی قابل عزت ڈینس میک شین رکن پارلیمان، سابق وزیر برطانوی دفتر خارجہ اور ڈاکٹر کلیئر اسپنسر، سربراہ مشرق وسطی و شمالی افریقہ پروگرام چیٹ ہیم ہاؤس، پینل کے اراکین میں شامل تھے ۔

یہ تصور کہ مشرق وسطی کی اقوام پر اقرباء پرور آمر حکومت کر رہے ہیں ختم ہورہا ہے۔ عوام میں بڑے پیمانے پر یہ اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ آزاد تمام افراد کے لیے ایک بنیادی انسانی حق ہے اور ان کی زندگیاں، اظہار رائے اور رائے دہی ہمیشہ سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔

مخلوف نے کہا کہ “فلسطینیوں نے پہلی انتفاضہ کے ذریعے عرب لوگوں کو سکھایا کہ اختیار میں کس طرح لاتے ہیں، لیکن ہمیں اپنے بھائیوں کو اپنی طاقت کا احساس دلانے کی ضرورت ہے۔ اب لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ وہ اپنی اشرافیہ کو ایک مرتبہ پھر ناکام ہونے کی اجازت دیں اور قبضے کے خلاف اور آزادی کے لیے ان کی جدوجہد کو سڑکوں پر لائیں۔”

ڈاکٹر میک شین نے خبردار کرتے ہوئے ایک انتباہی یادداشت پیش کی کہ نچلے پیمانے پر فعالیت – ارادوں کا اچھی طرح علم ہونے کے باوجود – کو اب بھی ذمہ دارانہ سیاسی قیادت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ مناسب نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ “مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ عرب اسپرنگ ایک واضح سیاسی پلیٹ فارم سے محروم نظر آ رہی ہے اور حقیقی تبدیلی کو ایک لچکدار قیادت کی ضرورت ہوگی۔

جان لینڈن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ون وائس یورپ نے کہا کہ “آراء اور تجزیوں کا یہ زاویہ نظر شاندار رہا، طویل عرصے سے یہ تنازع خوفناک صورتحال اور جمود کا شکار ہے۔ آج ہم نے جو کچھ سنا وہ ظاہر کرتا ہے کہ – گو کہ نسل میں پہلی مرتبہ – سیاسی قیادت کے پیروں تلے سے زمین سرک رہی ہے۔ دونوں طرف کے معتدل مزاج افراد کو اس امر کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہونا ہوگا کہ ان کے رہنما دلیرانہ انداز سے صورتحال کا جواب دیں اس سے پہلے کہ تبدیلی کا یہ موقع ضایع ہو جائے۔”

ون وائس ایک بین الاقوامی نچلے پیمانے تک کام کرنے والی تحریک ہے جس کا مقصد اسرائیلی اور فلسطینی معتدل مزاج حلقوں کی آواز کو اجاگر کرنا ہے اور دو ریاستی حل کے مطالبے کے لیے انہیں قوت بخشنا ہے۔ تحریک اسرائیلی و فلسطینی نوجوانوں کو قائدانہ مہارتوں، غیر متشددانہ فعالیت، اور جمہوری ضوابط پر شعور اور تربیت دیتی ہے۔ ون وائس کو سپورٹ کرنے اور اس کا ساتھ دینے کے لیے www.onevoicemovement.org پر شمولیت اختیار کیجیے۔

ذریعہ: دی ون وائس موومنٹ

رابطہ:

جوئل براؤنولڈ،

ڈائریکٹر خارجی تعلقات،

پیس ورکس فاؤنڈیشن،

ون وائس،

ٹیلی فون: +44-208-948-5218،

فیکس: +44(0)208-332-6423،

www.OneVoiceMovement.org

General News Urdu News
The OneVoice Movement

 Previous Post

Abbott Confirms Long-Term Commitment to HIV Care with the Planned Development of New Formulations

― July 15, 2011

Next Post 

OneVoice Talks Lessons of Arab Spring for Israel and Palestine

― July 15, 2011

Related Articles

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫نینو،30 ټائمز په ذریعہ زیفیرټیل د حل په ذریعہ د مواد فراہمی ګړندې کوې۔

بھوټان آئی ایس پی صارفین د تجربے له بہتر جوړوې او طویل مدتی اسټټریټجک شراکت سره اولسې اوریځ اړخ ته ګورې۔ لندن ، 21 جنوری ، 2021 / پی آر نیوز وائیر / – عالمی ټیلی مواصلات آپریټرز خدمت کونکې داولسې اوریځ حل فراہم کونکې ، زیفیرټیل په بھوټان کښې انټرنیټ سروس فراہم کونکې  (آئی […]

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫جیمن کئیر نے anti-SARS-CoV-2 کو بے اثر کرنے والی اینٹی باڈی JMB2002 کے طبی تجربے کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫نانو نے زیفیرٹیل کے حل کے ہمراہ مواد کی فراہمی کی رفتار30 گُنا بڑھادی

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

پھولو ایک پاکسنانی کسان جس کے لاکھوں پرستار ہے نے ابھی سنیک ویڈیو جائن کیا

AsiaNet Pakistan ― January 14, 2021 | Comment Closed

ینگ شینگ اناج اور تیل کی مہم ٹائمز اسکوائر، نیو یارک، یو ایس اے میں نشر

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

‫ٹی سی ایل کی جانب سے سی ای ایس 2021 کے موقع پر مختلف کیٹیگریز میں نئی مصنوعات کی رونمائی- ٹی وی ،آڈیو،موبائل اور جدید گھریلو مصنوعات

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

سنیک ویڈو نے افتتاحی مواد کے ساتھ پاکستان میں اپنی پہلی تخلیق کار یعنی افتیتاحی کنٹینٹ اکیڈمی کی شروعات کردی ہیں

AsiaNet Pakistan ― January 12, 2021 | Comment Closed

سی آر آر سی نے آسٹریلیا میں چینی ثقافتی لائبریریاں قائم کردیں

Leave a Reply Cancel reply

You must be logged in to post a comment.

Search

Monthly Archives

Follow Us

Pages

  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us

Advertisement

Calendar

January 2021
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Dec    


The strategy of the team behind “Pakistan news Wire.Net” is clear and it is to publish only authentic news as that is what the true journalism demands from any media outlet, and the “Pakistan News Wire. Net”, discourages the practice of opting for illegal approaches in order to get the ratings by any means. The more media outlets opt [...]

Archives

Search

Categories

  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
Copyright © 2020 - Pakistan News Wire. All Rights Reserved.