• General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us
Pakistan Newswire
Menu
  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
 › General News › Other Language › Urdu News › نیو یارک شہر – اور دنیا بھرکے لیے – ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کا تحفہ – تاریخ کے پہلے ایل ای ڈی ٹاور لائٹ شو میں پیش ہیں ایلیشیا کیز

نیو یارک شہر – اور دنیا بھرکے لیے – ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کا تحفہ – تاریخ کے پہلے ایل ای ڈی ٹاور لائٹ شو میں پیش ہیں ایلیشیا کیز

Web Desk November 27, 2012     Comment Closed     General News, Other Language, Urdu News

-دنیا کی مشہور ترین دفتری عمارت خصوصی طور پر تیار کردہ جدید روشنیوں کا ایل ای ڈی نظام پیش کرتی ہے جسے فلپس کلر کائی نیٹکس نے تخلیق کیا اور ایلیشیا کیز کے ہٹ گانوں پر کلیئر چینل نیو یارک اسٹیشنوں پر براہ راست و بروقت جاری ہوگا

نیویارک، 26 نومبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

آج مشہورِ زمانہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ (ESB) کلیئر چینل میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ اور 14 مرتبہ کی گریمی (ر) ایوارڈ یافتہ ایلیشیا کیز کے ساتھ مل کر اس تاریخی عمارت ای ایس بی کی نئی اور بے مثال ایل ای ڈی ٹاور روشنیوں کی رونمائی کر کے نیو یارک شہر اور دنیا بھر کو ایک تحفہ دیں گے۔ یہ شو نئے ایل ای ڈی روشنیوں کے نظام کے افتتاح کی باضابطہ نقاب کشائی کرے گا، جسے ایل ای ڈی لائٹنگ میں دنیا کے معروف ادارے فلپس کلر کائی نیٹکس (PCK) نے تیار کیا ہے۔

اس اعلامیہ سے منسلک ملٹی میڈیا اثاثے دیکھنے کے لیے کلک کیجیے http://www.multivu.com/mnr/59258-empire-state-building-first-ever-led-tower-light-show

9 بجے شب بمطابق مشرقی وقت ایلیشیا کیز کلیئر چینل نیو یارک سٹی اسٹوڈیوز میں ایلوِس ڈیورن، زیڈ100؛ ڈی جے کلیو، پاور 105؛ ہیلن لٹل، 106.7 لٹل ایف ایم؛ اور کبی؛ 103.5 کے ٹی یو کے ساتھ بٹن کھول کر روشنیوں کے مظاہرے کا باضابطہ آغاز کرنے میں مد دیں گی—یہ ایک ایسا موقع ہوگا جو کیز کےدو گانوں کے بروقت آن-ایئر ہونے کے ساتھ شروع ہوگا – ان کے نئے البم “گن آن فائر،” کے سنگل اور اس کے بعدزبردست ہٹ “ایمپائر اسٹیٹ آف مائنڈ” کے ساتھ۔ نیو یارک کے باسی اور ملحقہ علاقوں کے رہنے والے ای ایس بی کےنظارے کے ساتھ کلیئر چینل کے چار ریڈیو اسٹیشنوں – زیڈ 100، 103.5 کے ٹی یو، پاور 105، اور 106.7 لائٹ ایف ایم- پر ٹیون ہو کر اسی وقت لائٹ شو سے متعلقہ موسیقی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ لائٹ شو منگل 27 نومبر کو صبح 10 بجے کلیئر چینل کی ڈیجیٹل ریڈیو سروس آئی ہارٹ ریڈیو ڈاٹ کام پرطلب کیے جانے پر دیکھنے کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔

پی سی کے کا جدید متحرک روشنیوں کا نظام ای ایس بی کے لیے بے مثال ہے اور یہ لامحدود ملاپ کے ساتھ 16 ملین سے زائد رنگوں کے تختے سے اپنی پسندیدہ روشنیوں کو منتخب کرنے کی سہولت دیتا ہے جس میں ایسے اثرات (افیکٹس) بھی شامل ہیں جو پہلے ممکن نہ تھے جیسا کہ ہلکورے، کراس-فیڈز، چنگاریاں، نقش کاریاں، پھیریاں، کوند اور بھڑک۔ مزید برآں لائٹنگ کو زیادہ موثر انداز میں سنبھالنے کے لیے ایک نیا کمپیوٹرائزڈ نظام بھی موجود ہے جو گزشتہ فلڈ لائٹس کے مقابلے میں فوری طور پر بہترین روشنی اور ارتعاش کی سطحیں فراہم کرے گا۔

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو چلانے والی میلکن ہولڈنگز کے صدر انتھونی ای میلکن نے کہا کہ “ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی روشنیاں نیو یارک شہر کی اسکائی لائن کی بین الاقوامی علامت ہیں۔ ہم نے اس فلک بوس عمارت کی روشنیوں کو مختلف خیراتی اداروں، انجمنوں اور دنیا بھر کے مواقع کے لیے استعمال کیا ہے۔ فلپس کلر کائی نیٹکس کی نئی ایل ای ڈی روشنیاں موسم گرما میں نصب کی گئیں اور تبدیل کی گئی روشنیوں کے رنگوں اور شدت کے مطابق درست کی گئی ہیں۔ آج رات ہماری روشنیوں کی مکمل رینج اور شدت زندگی کا روپ دھارے گی، اور ہمیشہ کےلیے نیو یارک کی اسکائی لائن کو بدل دے گی۔ ہم ایک خصوصی و منظم لائٹ شو کے ساتھ بطور خاص نیو یارک کے شکریے اور اُس کے باسیوں اور عالمی حاضرین کے ساتھ مل کر یہ جشن منانا چاہتے ہیں ۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ حقیقی نیو یارک باسی ایلیشیا کیز، زیڈ100، 103.5 کے ٹی یو، پاور105، اور 106.7 لائٹ ایف ایم آج رات اس لائٹ شو کے تحفے کو پیش کر رہے ہیں۔”

ایلیشیا کیز نے کہا کہ “ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ ہمیشہ اس امرکی علامت رہی ہے کہ نیو یارک میں کیا کچھ ممکن ہے، اور کبھی نہ سونے والے اس شہر میں خواب کس طرح شرمندۂ تعبیر ہوتے ہیں۔ مجھے اس فلک بوس عمارت کی نئی روشنیوں کی رونمائی کرتے ہوئے بہت خوشی ہے جو شہر کو اس طرح منور کریں گی جیسا پہلے کبھی نہیں کیا گیا – روشن اور متاثر کن۔ ایک قابل فخر نیو یارک شہری کی حیثیت سے تاریخ کا اس طرح حصہ بننے پر بہت قدر و منزلت اور انکساری محسوس ہوئی ہے۔”

نیو یارک شہر کو تحفہ عطا کرنے، اور اپنے پانچویں اسٹوڈیو البم، گرل آن فائر، کے اجرا کا جشن منانے کے لیے ایلیشیا کیز منگل 27 نومبر کو کارکردگی کا مظاہرہ بھی کریں گی۔ ان کی خصوصی کارکردگی آئی ہارٹ ریڈیو تھیٹر میں ہوگی جسے پی سی رچرڈ اور سن اِن ٹرائی بیکا اُن اولین رضاکاروں کے لیے پیش کریں گے جنہوں نے سینڈی طوفان سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی اور متاثرہ افراد کی مدد کی۔ گرل آن فائر 27 نومبر کو آر سی اے ریکارڈز پر دستیاب ہوگا۔

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں

مین ہٹن کے وسط میں (بنیاد سے انٹینا تک) 1454 فٹ بلند امپائر اسٹیٹ بلڈنگ “دنیا کی معروف ترین دفتری عمارت” ہے۔ بنیادی ڈھانچے، عوامی علاقوں اور سہولیات میں نئی سرمایہ کاری کے ساتھ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ نے دنیا بھر کی مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے درجہ اول کے کرایہ داروں کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔ اس فلک شگاف عمارت کا جدید نشریاتی ٹیکنالوجی نظام نیو یارک شہر کی مارکیٹ کے تمام اہم ٹیلی وژن اور ریڈیو اسٹیشنوں کی مدد کرتا ہے۔ امریکن انسٹیٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس کی جانب سے کیے گئے ایک پول میں امپائر اسٹیٹ بلڈنگ امریکہ کی پسندیدہ ترین عمارت قرار دیا گیا تھا۔ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی مشاہدہ گاہ دنیا کے پسندیدہ ترین تفریحی مقامات میں سے ایک اور خطے کا نمبر ایک سیاحتی مقام ہے۔ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ

کیجیے www.esbnyc.com، http://www.facebook.com/empirestatebuilding، یا @EmpireStateBldg۔

رائل فلپس الیکٹرونکس کے بارے میں

نیدرلینڈز کی رائل فلپس الیکٹرونکس (این وائی ایس ای: PHG، اے ای ایکس: PHI) صحت و بہبود کا ایک متنوع ادارہ ہے، جس کی توجہ بامعنی جدت طرازی کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ صحت عامہ، طرز زندگی اور روشنی میں ایک عالمی رہنما ادارے کی حیثیت سے فلپس ٹیکنالوجیز اور ڈیزائن کو عوام-مرکزی حل میں یکجا کرتا ہے، جو بنیادی صارفی سوجھ بوجھ اور “ادراک و سادگی” کے برانڈ وعدے کی بنیاد پر ہیں۔ نیدرلینڈز میں صدر دفاتر کے ساتھ فلپس دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک میں سیلز اور سروسز سے منسلک تقریباً ایک لاکھ 22 ہزار ملازمین رکھتا ہے۔ 2011ء میں 22.6 ارب یورو کی فروخت کے ساتھ یہ ادارہ امراض قلب کے علاج، شدید درد میں دیکھ بھال اور گھریلو صحت بہتری، توانائی بچت روشنی کے حل اور روشنی کے لیے نئی ایپلی کیشنز کے ساتھ ساتھ ذاتی بہبود کے لیے طرز زندگی سے وابستہ مصنوعات میں عالمی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ مردانہ شیونگ اور سنگھار، پورٹ ایبل تفریح اور منہ کی صحت کے شعبے میں بھی مضبوط قائدانہ حیثیت رکھتا ہے۔ فلپس کی خبریں یہاں موجود ہیں www.philips.com/newscenter۔

کلیئر چینل میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ کے بارے میں

امریکہ میں ماہانہ 239 ملین سامعین کے ساتھ کلیئر چینل میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ امریکہ میں کسی بھی ریڈیو یا ٹیلی وژن آؤٹ لیٹ کی جانب سے سب سے زیادہ رسائی رکھتا ہے۔ کلیئر چینل میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ 850 ملکیتی ریڈیو اسٹیشنوں کے ذریعے 150 شہروں میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارے کے ریڈیو اسٹیشن اور مواد کو اے ایم/ایف ایم اسٹیشنوں، ایچ ڈی ڈیجیٹل ریڈیو چینلوں، سیریس/ایکس ایم سیٹلائٹ، اور انٹرنیٹ پر آئی ہارٹ ریڈیوڈاٹ کام اور ادارے کی ریڈیو اسٹیشن ویب سائٹوں، اور آئی پیڈز اور اسمارٹ فونز کے لیے آئی ہارٹ ریڈیو کی موبائل ایپلی کیشنز، اور ٹام ٹام، گارمن اور دیگر کے نیوی گیشن سسٹمز کے استعمال کے ذریعے سنا جا سکتا ہے۔

ادارے کے کاموں میں ریڈیو نشریات کاری، آن لائن اور موبائل سروسز اور مصنوعات، براہ راست محافل موسیقی اور تقریبات، سنڈیکیشن، موسیقی تحقیقی سروسز اور آزاد ابلاغی نمائندگی شامل ہیں۔ کلیئر چینل میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ معروف عالمی ابلاغی و تفریحی کمپنی سی سی میڈیا ہولڈنگز انکارپوریٹڈ (او ٹی سی بی بی: CCMO) کا ایک شعبہ ہے۔ ادارے کے حوالے سے مزید معلومات clearchannel.com، clearchanneloutdoor.com اور ccmediaholdings.com پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

ہمیں فیس بک پر لائیک کیجیے facebook.com/iHeartRadio۔

ہمیں ٹوئٹر پر فالو کیجیے twitter.com/iHeartRadio۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: ایڈلمین پبلک ریلیشنز
ڈینیل ہرنانڈیز، +1-212-277-3738
daniel.hernandez@edelman.com

General News Other Language Urdu News
Empire State Building CompanyPakistan

 Previous Post

Empire State Building Gives Gift To New York City — And The World — With Its First-Ever LED Tower Light Show Featuring Alicia Keys

― November 27, 2012

Next Post 

VistaJet Thinks Global with $7.8 Billion Bombardier Business Aircraft Order

― November 27, 2012

Related Articles

Web Desk ― February 3, 2023 | Comment Closed

Pakistan committed to increase trade, investment opportunities with US: Naveed Qamar

Minister for Commerce Syed Naveed Qamar has said Pakistan is committed to increasing bilateral trade and investment opportunities with the United States.He was talking to US ambassador to Pakistan Donald Blome who called on him in Islamabad on Friday. ...

Web Desk ― February 2, 2023 | Comment Closed

‫سعودی عرب نے اے ایف سی ایشین کپ™ 2027 کی میزبانی کے حقوق حاصل کرلیے

Web Desk ― February 2, 2023 | Comment Closed

UNHCR launches one-time cash assistance scheme for Afghan refugees in Pakistan

Web Desk ― February 1, 2023 | Comment Closed

KP Governor asks ECP to consult political parties before fixing a date for provincial polls

Web Desk ― January 31, 2023 | Comment Closed

‫ایس اینڈ پی ڈاؤ جونز سسٹین ایبلٹی انڈیکس (ڈی جے ایس آئی) 2022 رینکنگ میں ویدانتا ایلومینیم دوسرے نمبر پر ہے

Web Desk ― January 31, 2023 | Comment Closed

‫ٹی اے کیو اے مشرق وسطی، شمالی افریقہ، وسطی ایشیا اور مشرقی یورپ تک توسیع کے لئے المنصوری پیٹرولیم سروسز کے 100 فیصد حصول کے لین دین بند کردی

Web Desk ― January 31, 2023 | Comment Closed

There is no room for forced conversion or marriage in Islam: Abdul Shakoor

Web Desk ― January 30, 2023 | Comment Closed

Pakistan-China border crossing at Khunjerab Pass re-opened for transportation

Search

Follow Us

Recent Posts

  • Pakistan committed to increase trade, investment opportunities with US: Naveed Qamar February 3, 2023
  • IIOJK becomes worst example of human rights violations in world: Nawabzada Iftikhar February 3, 2023
  • NA continues discussion on recent incidents of terrorism particularly in Peshawar February 3, 2023
  • Govt taking steps to generate low-cost electricity in country, Senate told February 3, 2023
  • Digital Photographic, Painting Exhibition in connection with Kashmir Solidarity Day inaugurated at ISA February 3, 2023
  • ECP sought services of judicial officers for general elections of Punjab, KP Assemblies February 3, 2023
  • Resolution of issues faced by Balochistan inevitable for development: NA Speaker February 2, 2023
  • IHC dismisses PTI’s petition challenging ECP’s verdict in prohibited funding case February 2, 2023
  • UNHCR launches one-time cash assistance scheme for Afghan refugees in Pakistan February 2, 2023
  • KSRelief launches 3rd phase of distribution of nonfood items among flood victims February 2, 2023
  • Govt committed to revive national economy: Maryam February 2, 2023
  • Naval Chief reiterates resolve to safeguard country’s maritime frontiers February 2, 2023

Advertisement

Calendar

February 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728  
« Jan    


The strategy of the team behind “Pakistan news Wire.Net” is clear and it is to publish only authentic news as that is what the true journalism demands from any media outlet, and the “Pakistan News Wire. Net”, discourages the practice of opting for illegal approaches in order to get the ratings by any means. The more media outlets opt [...]

Archives

Search

Pages

  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us

Social Links

Copyright © 2020 - Pakistan News Wire. All Rights Reserved.