• General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us
Pakistan Newswire
Menu
  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
 › Press Release › Urdu News › چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقامی کمپنیوں کی مدد کے لئے اقدامات کا اعلان

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقامی کمپنیوں کی مدد کے لئے اقدامات کا اعلان

AsiaNet Pakistan February 15, 2020     Comment Closed     Press Release, Urdu News

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ایشیا نیٹ / – چینی معیشت کے بارے میں پریشانیاں پائی جاتی ہیں کیونکہ ملک کے بہت سے صوبوں نے کچھ کمپنیوں، دکانوں اور فیکٹریوں کی کاروباری سرگرمیوں کو ناول کورونا وائرس(COVID-19) کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مؤخر کردیا ہے۔ تاہم، جنوبی چین کا مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان مقامی کمپنیوں کی مدد کے اقدامات کر رہا ہے تاکہ اس وبا سے پیدا ہونے والی مشکلات اور اثرات کو دور کیا جاسکے۔

گآنگڈونگ صوبائی حکومت کے انفارمیشن آفس نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں ڈونگ گوان میں  کام کی بحالی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ 10 فروری کی رات تک ، ڈونگ گوان نے4,491 مقامی کاروباری اداروں کے منظم اور کم طلب والے کام کو دوبارہ شروع کردیا ہے، جس میں سے 79.54 فیصد کا تعلق مینوفیکچرنگ انڈسٹری سے ہے۔

ڈونگ گوان کے بیورو آف انڈسٹری اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو جنتانگ نے کہا، “اس وبا سے ڈونگ گوان کی آئندہ کی مجموعی ترقی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔” اس شہر کی صنعت کیاوسط سالانہ شرح نمو 7.4 فیصد ہے، جو گوانگ ڈونگ صوبے کیمتعین پیمانے سے اوپر کی صنعتی کمپنیوں کی ضمنیمالیت کے 13.3فیصد کا احاطہ کرتی ہے، جس میں اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ضمنی مالیت بالترتیب 54.2 فیصد اور 42.2 فیصد ہے۔ “اعدادوشمار ڈونگ گوان کی معیشت میں لچک اور انسداد خطرے کی صلاحیت کو ثابت کرتے ہیں،” لیو نے مزید کہا۔لیو کے اندازے کے مطابق، یہ وبا اس سال کے پہلے نصف حصے میں، خاص طور پر پہلی سہ ماہی میں ڈونگ گوان کی صنعتی نشوونما پر کافی حد تک منفی اثر ڈالے گی۔ لیکن آئیندہ مدت میں، اس کی مثبت معاشی اساس اور اعلی معیار کی ترقی بغیر کسی تبدیلی کے بدستور رہےگی۔

وبا کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے، ڈونگ گوان نے مثبت پالیسیوں کا اعلان کیا ہے۔ 7 فروری کو، مقامی کاروباری اداروں کی مدد کے لئے 15 پالیسیاں متعارف کروائی گئیں، جن میں 55 ترجیحی اقدامات شامل ہیں جیسے کہ کرایہمیں چھوٹ یا کرایہ سے نجات، ٹیکس میں کمی، قرض کی منتقلی اور تجدید، صلاحیتوںکی تیاری۔ اس اقدام کا مقصد چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کی بحالی میں تعاون کرنا اور کاروباری اداروں پر وبا کے خراب اثرات کو کم سے کم سطح تک لاناہے۔

اندازہ ہے کہ ان اقدامات سے 2.5 ارب یوآن کی مجموعی مالیت کی حامل کمپنیوں کے بوجھ کو آسان کرنے میں مدد ملے گی۔ خاص طور پر، ڈونگ گوان کے ہیومن ریسورس اور سوشل سیکیورٹی بیورو کی جانب سے روزگار کو مستحکم کرنے کے لئے سبسڈی فراہم کرنے کے اقدام سے ان کمپنیوں کے بوجھ کو آسان کرنے میں مدد ملے گی جن کی مجموعی مالیت 168 ملین یوآن ہے۔ اس اقدام سے 190 ہزار سے زائد کمپنیاں اور 1.21 ملین ملازمین مستفید ہوں گے۔

کمپنیوں کو اس طرح کی وبائی صورتحال میں غیر متوقع چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کام دوبارہ شروع کرنے میں تاخیر جیسے کہ مزدوروں کی کمی، ڈونگ گوان میں مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے معمول کے آپریشن اور پیداوار پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

کاروباری اداروں کو مناسب ملازمین کی جلد از جلد بھرتی میں مدد کے لئے، ڈونگ گوان نے ایک آن لائن جاب میلے کا آغاز کیا ہے، جس نے 1,153 کاروباری اداروں میں مجموعی طور پر 83,000 ملازمتوں کی طلب کی اطلاعات جاری کی ہیں۔ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی ضروریات سے متعلق ملازمتوں کی طلب کے لئےایک خصوصی پوسٹ کالم قائم کیا گیا ہے، جوبھرتی کے کام کو بہتر بناسکتا ہے۔

مقامی ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کے ایک کاروباری، سونگ کینگ گانگ نے کہا کہ ڈونگ گوان کی جانب سے کاروباری اداروں کی مدد کے لئے جاری کی گئی پالیسیاں جیسے کہ ٹیکس میں کمی اور کرایے میں کمی، بوجھ کو کم کرنے اور مینوفیکچرنگ کاروباری اداروں کو زبردست معاونت  فراہم اور حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ ، ڈونگ گوان نے مقامی مینوفیکچرنگ انڈسٹری خصوصا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مدد کے لئے بھی بہت سے بروقت اقدامات کیے ہیں۔ 6 فروری کو ، ڈونگ گوان نے مقامی کاروباری اداروں کی مدد کے لئے اپ گریڈ کردہ ایکشن پلان جاری کیا، جس نے شہر کی صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈ میں سہولت اور ترقیاتی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے، سرمایہ میں اضافے اور پیداوار میں توسیع کے دو پہلوؤں سے دس اقدامات متعارف کروائے۔

دریں اثنا، ڈونگ گوان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے اپنی خدمات کی استعدادکو مزید بہتر بنا یا  ہے۔ مقامی حکومت کاروباری اداروں سے وابستہ اعدادوشمار کو وسیع پیمانے پر مربوط کرتی ہے، مجموعی وسائل  کو زمین، ٹیکنالوجی، سرمائے، ہنر اور دیگر پہلوؤں کے ساتھ مربوط کرتی ہے اور انفارمیشن پلیٹ فارم جسے “کئی گوان جیا” کہتےہیں، کے متعلقہ افعال کو مزید بہتر بناتی ہے۔ آف لائن اور آن لائن اقدامات مشترکہ طور پر خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہیں۔ مزید برآں، خدمات کو زیادہ پیشہ ورانہ  بنانے کے لئے انٹرپرائز سروس کا ماہر ورکنگ میکانزم خصوصی طور پر تشکیل دیا گیا ہے۔
مقامی حکومت اور کاروباری ادارے اس بارے میں پرامید ہیں اگرچہ اس وباء کے بعد کاروبار متاثر تو ہوں گے۔ لیو کے بقول، “ایک بار وباء پر قابو پا لیا جائے، تو پھر پہلے ہونے نقصانات اور سرمایہ کاری میں تاخیر دُور کی جائے گی، اور ڈونگ گوان کی صنعتی معیشت تلافی بخش نمو دکھائے گی۔” عارضی طور پر دباؤ میں آنے مارکیٹ کی طلبساری صنعتوں کے آرڈرزمیں پوری قوت سے پلٹ کرآسکتی ہے۔

ذریعہ : بیورو آف انڈسٹری اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی ڈونگ گوان

 

Press Release Urdu News
Pakistan

 Previous Post

Several places in KP being promoted for tourism: CM

― February 15, 2020

Next Post 

Governor Sindh urges youth to play their key role in taking Pakistan forward

― February 16, 2020

Related Articles

AsiaNet Pakistan ― January 22, 2021 | Comment Closed

InvestorBrandNetwork (IBN) Recaps 2020 Milestones, Outlines 2021 Initiatives

NEW YORK, Jan. 22, 2021 (GLOBE NEWSWIRE) — via InvestorWire — InvestorBrandNetwork (“IBN”), an innovative corporate communications agency and diversified content distributor, today announces via an InvestorWire Global Release translated into 12 languages to 56 countries a recap of its milestones in 2020 and provides an overview of its plans for 2021. For more details, view the full-length announcement in English: https://IBN.fm/2020Recap Emerging in the communications arena […]

AsiaNet Pakistan ― January 22, 2021 | Comment Closed

JinkoSolar Supplied 17.5MW High-efficiency Modules to Fauji Solar Power Plant in Pakistan

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

Low Carbon on Cement Possible with CCS

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

Biotalys Submits First Protein-Based Biocontrol Registration Package to the EPA

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫نینو،30 ټائمز په ذریعہ زیفیرټیل د حل په ذریعہ د مواد فراہمی ګړندې کوې۔

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫جیمن کئیر نے anti-SARS-CoV-2 کو بے اثر کرنے والی اینٹی باڈی JMB2002 کے طبی تجربے کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

NANO Accelerates Content Delivery by Thirty Times with Solutions from ZephyrTel

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫نانو نے زیفیرٹیل کے حل کے ہمراہ مواد کی فراہمی کی رفتار30 گُنا بڑھادی

Search

Monthly Archives

Follow Us

Pages

  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us

Advertisement

Calendar

January 2021
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Dec    


The strategy of the team behind “Pakistan news Wire.Net” is clear and it is to publish only authentic news as that is what the true journalism demands from any media outlet, and the “Pakistan News Wire. Net”, discourages the practice of opting for illegal approaches in order to get the ratings by any means. The more media outlets opt [...]

Archives

Search

Categories

  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
Copyright © 2020 - Pakistan News Wire. All Rights Reserved.