ڈول ایشیا فریش کے صدر کرسچین ویجیل نے کہا کہ، " ہم نے بلند اہداف اور جدت طرازی کی فراہمی کے لئے اپنے آپ کو پانچ سال کا عرصہ دیا ہے جو ہمیں تیزی سے آگے بڑھا سکتا ہے۔ ہماری خواہش جدت پسند لوگوں کے ساتھ شراکت کرنا اور بے پناہ ارتقاء اور پختہ حل پیش کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔یہ ہمارے کاروبار کو مزید بہتر اور طاقتور بنانے کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا۔"ڈویل دنیا بھر میں غذائی ناانصافی کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لینے کے لئے ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ تعاون کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔ لہذا کمپنی تجارتی اداروں ، اسٹارٹ اپس ، معاشرتی اثرات کے لئے حکمت عملی پر مبنی سوچ کے حامل تجارتی اداروں ، اور غیر سرکاری تنظیموں میں سے ایسے شراکت داروں کی تلاش کر رہی ہے جو جو خوراک کی پیداوار، نیوٹریشنل سائنس ، کمپوسٹ ایبل پیکیجنگ ، سپلائی چین ، لاجسٹکس ، سسٹین ایبل ایگریکلچر اور تیز رفتاراشیائے صارفین میں اپنی مہارت لانے کے اہل ہوں۔
فنڈ کے حوالے سے مزید جاننے یا درخواست دینے کے لئے برائے مہربانی ملاحظہ کیجیئے :sunshineforall.com
ڈول ایشیا ہولڈنگ پی ٹی ای لمیٹڈ کے بارے میں:ڈول ایشیا ہولڈنگز پی ٹی ای لمیٹڈ پھلوں اور صحت مند اسنیکس کی پیدوار، سورسنگ ، تقسیم اور مارکیٹنگ میں عالمی رہنما ہے۔ ڈول پیکیجڈ شیلف سٹیبل پھل ، منجمد پھل ، خشک پھل ، اور جوس کی ایک مکمل لائن کی فروخت کرتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے برائے مہربانی ملاحظہ کیجیئے:dolesunshine.comڈول پرامس کے بارے میں: سال 2020 میں ڈول نے غذائیت، استحکام اور مشترکہ قدر کی تخلیق کے اپنے ان تین اہم ستونوں ساتھ دا ڈول پرامس کا اجرا کیا تھا۔
- عوام کے لئے بہترین: 2025 تک تمام ڈول پیکیجڈ فوڈ مصنوعات میں صفر پروسیسڈ شوگر کی جانب گامزن ہوتے ہوئے ، 2025 تک 1 ارب افراد کے لئے سسٹین ایبل غذائیت تک کی رسائی۔
- کرہ ارض کے لئے بہترین: 2025 تک ڈویل فارمز سے بازاروں میں فروٹ کے صفرنقصان کے لئے کام کرنا ، جس کا مقصد 2025 تک صفر فوسل پر مبنی پلاسٹک پیکیجنگ ہے۔ 2030 تک ڈول آپریشن میں خالص صفر کاربن کے اخراج کی سمت کام کرنا ہے۔
- تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے بہترین: برابر مواقع ، رہائشی اجرت ، اورمسلسل بڑھتے ہوئے حفاظت ، غذائیت ، اور بہبود کے درجات کے ذریعے ڈول تمام کسانوں ، کمیونیٹیز اور ڈول کے لئے کام کرنے والے لوگوں پر مثبت اثر ڈالتا رہے گا۔ کمپنی شفافیت اور احتساب کے کلچر کی تعمیر کرکے انسانی حقوق کو براہ راست کارروائیوں اور سپلائی چین میں بھی آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ کمپنی کا مقصد 2025 تک اپنے کاروبار کی مالیت میں 50 فیصد تک اضافے کرنا بھی ہے۔
1 World Health Organization: The State of Food Security & Nutrition in the World
2 Food & Agriculture Organization of the UN: Food Loss & Food Waste
تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/1440032/Dole_Childhood_Nutrition.jpg
لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/152677/dole_packaged_foods_logo.jpg