Press ReleasesUrdu News

گوانگسی کی جانب سے آسیان کے لیے سائنسی اور تکنیکی اختراع اور تعاون کے زون کی تعمیر  میں پیشت رفت

ناننگ، چین، 26 اکتوبر، 2022 /سنہوا-ایشیانیٹ/– حال ہی میں، چائنا-آسیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تعاون پر مبنی جدت طرازی کا  10واں فورم، چائنا-آسیان ایکسپو (CAEXPO) کے فریم ورک کے تحت ایک اہم اعلیٰ سطح کا فورم، ناننگ، گوانگسی میں منعقد ہوا۔ چین-آسیان جامع اہمیت کی حامل شراکت داری کے افتتاحی سال کے ساتھ ایک ہی  وقت میں ، یہ تقریب چین اور آسیان کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے ایک خصوصی کارروائی کے آغاز کا اعلان کرتی ہے، جس میں پائیدار شعبوں میں 1,000 جدید اور قابل اطلاق ٹیکنالوجیز شامل ہیں جنہیں ملک بھر سے منتخب کیا گیا اور آسیان ممالک کو یکساں طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ چائنا-آسیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر الائنس — چین میں آسیان کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے تعاون کا پہلا طریقہ کار — باضابطہ طور پر قائم کیا گیا ہے، جو چین کے صوبائی اور میونسپل اختراعی اداروں کے ساتھ مل کر مضبوط سائنسی اور تکنیکی اختراعی صلاحیتوں اور جمع  شدہ وسائل کو آسیان ممالک کی ضروریات زیادہ مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے کام کرے گا۔  چائنا-آسیان انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ مقابلے کی افتتاحی تقریب اور چائنا-آسیان انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ کیمپ کی نقاب کشائی ایک ہی وقت میں کی گئی تاکہ  اس مقابلے کو دوسرے آسیان اختراعات اور انٹرپرینیورشپ مقابلوں میں سب سے اعلی ٰ پراجیکٹ کوالٹی کے ساتھ سب سے زیادہ بااثر اور سب سے زیادہ حصہ لیے جانے والے مقابلے کے  ساتھ ساتھ وسائل کے اشتراک، قدر میں اضافے اور طاقت کے مظاہرے کے لیے ایک کھلا پلیٹ فارم بھی بنایا جا سکے۔

چین-آسیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اشتراکی اختراع کے 10ویں فورم میں گوانگسی صوبے اور آسیان کے اراکین کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کی متعدد کامیابیوں کی نمائش کی گئی ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں، گوانگسی نے آسیان کے اراکین کے ساتھ چین کے کشادگی  اور تعاون کے ایک اہم راستے کے طور پر اپنے کردار کو بہت اچھے طور پر ادا کیا ہے، مثال کے طور پر، آسیان  کو ہمیشہ  بیرون ملک سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کی ترجیحی سمت کے طور پر لینا، آسیان پر مبنی سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت طرازی اور تعاون کے زون کی مثبت طور پر تعمیر، اور چین-آسیان سائنس اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ پروگرام اور “بیلٹ اینڈ روڈ” سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن ایکشن پلان کا مکمل طور پر نفاذ۔

صوبے نے آسیان ممالک کے رکن ممالک کے ساتھ متعدد شعبوں میں بارآور تبادلے اور تعاون کی سرگرمیاں انجام دی ہیں  جیسے سائنس اور ٹیکنالوجی اور انسانی  تبادلے، لیبارٹریوں اور سائنس اور ٹیکنالوجی پارکس کی مشترکہ تعمیر، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور اختراعی اور کاروباری سرگرمیاں۔

گوانگسی زؤانگ خود مختار علاقے کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ کے مطابق، گوانگسی نے فی الحال نو آسیان ممالک (بشمول تھائی لینڈ اور کمبوڈیا) کے ساتھ دو طرفہ حکومتی ٹیکنالوجی کی منتقلی کا طریقہ کار قائم کیا ہے، سات آسیان اراکین کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مشترکہ ورکنگ گروپس بنائے ہیں، اور 2,600 سے زائد اراکین پر مشتمل چین-آسیان ٹیکنالوجی کی منتقلی کے تعاون کا نیٹ ورک بنایا ہے، جس میں 10 آسیان ممالک اور کچھ “بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک شامل ہیں۔

اس دوران، چین-آسیان ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مرکز اور چائنا-آسیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تعاون پر مبنی اختراع کے فورم کے تعاون سے، گوانگسی نے “آسیان ٹیلنٹڈ ینگ سائنٹسٹس گوانگشی پروگرام” کو جاری رکھا اور آسیان کے رکن ممالک سے سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کے ایک گروپ کو  راغب کیا-  مثال کے طور پر، BGI نے  برونائی کے لیے نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کرنے کے لئے ایک  “Huo Yan” لیبارٹری بنائی؛ اور چائنا-آسیان انفارمیشن ہاربر انڈونیشیا کا سمارٹ سٹی حل کا پارٹنر بن گیا۔ دونوں چین اور آسیان کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی پر گہرے اور وسیع تعاون کی مثال ہیں۔

مئی 2022 تک، گوانگسی نے آسیان کے لیے اندرون اور بیرون ملک 140 سے زیادہ سائنس اور ٹیکنالوجی اختراعات اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا، جو تقریباً ایک تہائی آسیان ممالک میں منعقد کی گئی تھیں، جن میں 7,800 سے زیادہ منصوبوں کا احاطہ کیا گیا، جن سے 9,900 سے زیادہ کاروباری اداروں کو خدمات فراہم کی گئیں اور 653 تعاون کے معاہدے کرنے میں مدد فراہم کی، جس نے آسیان کے رکن ممالک میں جدید زراعت اور دیگر جدید اور قابل عمل ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کے اطلاق کو فروغ دیا ہے۔

ماخذ: گوانگسی زؤانگ خود مختار علاقے کا سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ

تصویری منسلکات کے لنکس:
لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=432264