• General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us
Pakistan Newswire
Menu
  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
 › Press Release › Urdu News › یانتائی زبردست جدوجہد کے ساتھ سمندری ماحولیاتی تحفظ اور صفائی کو فروغ دے رہاہے

یانتائی زبردست جدوجہد کے ساتھ سمندری ماحولیاتی تحفظ اور صفائی کو فروغ دے رہاہے

December 16, 2020     Comment Closed     Press Release, Urdu News

یانتائی،چین،16دسمبر،2020 /ژنہوا-ایشیا نیٹ / —  ژنہوا(چنگڈاؤ) انٹرنیشنل اوشین انفارمیشن سینٹر کے مطابق،جب سے یانتائی نے تمام ساحلی اضلاع اور کاؤنٹی سطح کے شہروں کے ساتھ مل کر دریاؤں ، ریت کے ٹیلوں اور ساحلی زون سے تیرتا ہوا کوڑا کرکٹ اور گھریلو فضلہ صاف کرنے کے لئے “کلین بیچ” مہم شروع کی تھی، تب سےاس دسمبر تک 125 مقامات سے 875 ٹن کچرا صاف کردیا گیاہے۔تقریباً 10,000 میٹر تک پھیلا ساحلی علاقہ جو پہلے گندا رہتاتھا اب ایک صاف اور تازہ منظر پیش کررہاہے۔

جزیرہ نما شانڈونگ پر واقع یانتائی نے گزشتہ سالوں میں ماحولیاتی تحفظ کو پہلی ترجیح دی ہے۔ پائیدار ترقی اور لوگوں کے رہائشی ماحول کو بہتر بنانے کی بنیاد رکھ کر سمندری ذخائر کو سنبھالنے اور ماحولیاتی فضا کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کو تقویت دی  گئی ہے۔

بحیرہ اصفر اور بحیرہ بوہائی دونوں کے ساتھ واقع،یانتائی کی سمندری حدود 26,000 اسکوائر کلومیٹر ہے،اورچین کی سمندری معیشیت کی درجہ بندی میں اعلی مقام رکھتاہے۔سی پی سی یانتائی بلدیاتی کمیٹی کے سیکرٹری ژینگ شوپنگ کے مطابق،یانتائی سمندری حیات کے تحفظ کے لیے نئے راہیں متعین کرنے کے لیے جدوجہد کررہاہے اور پورے ملک کے لیے ایک تجربے کے حصول میں مصروف ہے۔

زیادہ تر ساحلی علاقےساحل کے قریب مچھلی کے شکار کے لیے کم ہوتے ہوئے ذخائر کے مسئلہ سے دوچار ہیں۔یانتائی،بطور ایک ساحلی شہر اور تعداد کے حساب سےقومی سطح پر وسیع ترین سمندری زراعت کے گھر کی حیثیت سے،سمندری زراعت کو ترقی کا ایک اہم ذریعہ سمجھتے ہیں جو ماہی گیری کے وسائل میں اضافے ، آبی حیات کے بچانے اور  سمندری ثقافت کو فروغ دینے کا ایک اہم طریقہ کار  ہے۔اس عمل کے دوران،یانتائی زمین اور سمندر کے مابین اور آبی زراعت اور ماحولیاتی تحفظ کے مابین توازن کو بنائے رکھنے کی طرف توجہ دیتاہے۔یہ سرکلر کلچرل ورک شاپس کی تعمیر اور اچھے طریقے سے گندے پانی کو صاف کرنےمیں ان متعلقہ کمپنیوں کی مدد  اور حوصلہ افزائی کرتاہے،جنھیں گندے پانی کی صفائی اور علاقائی پانی کے استعمال کے طریقہ کار کی جامعیت کا احساس ہوگیاہے۔آبی زراعت کے علاقے میں پانی کے معیار کی ہمہ وقت نگرانی کی جاتی ہے۔گزشتہ سال،بحیرہ بوہائی میں یانتائی کی حدود میں سمندری علاقےکے بہتر معیارکا تناسب 98.62% تک پہنچ گیاجو گزشتہ سال سے 26% زیادہ ہے۔اور ساحل کے قریبی علاقے کا بہتر معیار 99%سےزائد بڑھا،جو گزشتہ سال سے 15% زیادہ ہے۔

یانتائی ساحلی علاقےکی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔اس نے کئی نئے قوانین نافذ کیے جیسے کہ یانتائی کے ساحلی علاقوں کے تحفظ کے لیے قوانین،اور جزیرہ چینگڈو کے ماحولیات کے تحفظ اوربحالی کے منصوبے کو عمل میں لانا،جہاں قدرتی  ساحل کی بحالی اور اسے ختم ہونے سے بچانے کے لیے ایک جامع سمندری ماحولیاتی علاقہ کی تعمیر کی گئی ہے۔گزشتہ 3سالوں میں،چینگڈو کی سمندری ماحولیات کی بحالی کے لیے 3بلین یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور 40 کلومیٹر سے زائد کے ساحلی علاقے کو بحال کیا گیا ہے۔خوبصورت سمندری ماحول کے ساتھ،چینگڈو جزیرہ اپنی سیاحت میں تیزی دیکھتا رہاہے۔حال میں،چینگڈو کے سیاحتی شعبے میں 14,000 لوگ کام کررہے ہیں جو اس کی کل آبادی کا 3/1 حصہ ہیں۔مزید لوگ اپنی زندگی بہتر بنانے کے لیے اس شعبے میں شامل ہورہے ہیں۔

چینگڈو میں ماضی میں کم دیکھنے والےکئی اقسام کی کائی جیسے کہ زوسترا مرینا اور گلویپیٹس اب مسلسل کوششوں سے دوبارہ نظر آنے لگی ہیں اور بغیر پروں والی سفید پورپوئز اور وہیل بھی یہاں دکھائی دینے لگی ہیں۔اس نوع کے جانور جیسے کہ اورینٹل وائٹ سٹورک،ہاربر سیل،اور چائنیز ایگریٹ کی تعداد بڑھ گئی ہےجن کے رہنے کے لیے ماحولیات کا اعلی معیارمطلوب ہوتاہے۔چینگڈو اکنامک پروموشن سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر تانگ جونوی کا کہناتھا” اب یہاں پانچ سال قبل موجود کائی  کے مقابلے میں 30سے زائد اقسام ہیں۔کچھ معاشی انواع جیسے کہ بحیرہ بوہائی کے ہیرٹیل اور جھینگے اب تعداد میں دوگنے ہوگئے ہیں۔مچھلی کے شکار کا غائب ہوا سیزن اب چھوٹی سطح پر واپس آچکا ہے۔”

ایک مقامی شہری جناب یے کا کہناتھا “یانتائی میں ان برسوں میں زبردست تبدیلیاں آئی ہیں۔ساحلی علاقے کی بحالی کے بعد،اب شہر میں سیر و تفریح کے لیے بہت سارے ساحلی مقامات ہیں۔ہم صاف سمندری پانی اور اپنے گھر کے قریب بہترین ساحل کا لطف اٹھاسکتےہیں۔چھٹیوں کے دوران سمندر کنارے چہل قدمی اور ورزش کرنا بہت اچھا لگتاہے۔”

ذریعہ : ژنہوا(چنگڈاؤ) انٹرنیشنل اوشین انفارمیشن سینٹر

Press Release Urdu News
Pakistan

 Previous Post

WEF Report Outlines the Way Forward for Global Economies

― December 16, 2020

Next Post 

Interior Minister orders to remove useless police checkpoints in Islamabad

― December 17, 2020

Related Articles

― February 26, 2021 | Comment Closed

Bombardier Challenger 350 Jet Most Delivered in Category for Seventh Consecutive Year, Company Also Ends 2020 With Highest Total Market Share in Fourth Quarter

MONTREAL, Feb. 26, 2021 (GLOBE NEWSWIRE) — Bombardier announced today that its best-selling Challenger 350 aircraft was the most-delivered medium category business jet in 2020, making it the category leader for a seventh consecutive year. As detailed in the General Aviation Manufacturers Association’s (GAMA) annual shipment and billings report released February 24, the company also […]

― February 26, 2021 | Comment Closed

سنیک ویڈیوز ایپلیکیشن کی ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹد کے ساتھ پارٹنرشپ میں فاتح ہے

― February 25, 2021 | Comment Closed

Everyone’s a winner with SnackVideo’s latest partnership with Multan Sultans and Islamabad United!

― February 24, 2021 | Comment Closed

JETEX MAKES FLYING WITH A REDUCED CARBON FOOTPRINT POSSIBLE

― February 24, 2021 | Comment Closed

سنیک ویڈو نے پاکستان کی دو معروف ٹیموں، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے ساتھ خصوصی سپانسرشپس کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

― February 24, 2021 | Comment Closed

Nyxoah to present at the Oppenheimer 31st Annual Healthcare Conference

― February 24, 2021 | Comment Closed

LeddarTech Launches PixSet, the Industry’s First Full-Waveform Flash LiDAR Dataset

― February 23, 2021 | Comment Closed

SnackVideo announces exclusive sponsorship agreement with two leading Pakistani sports teams, Islamabad United and Multan Sultans

Search

Monthly Archives

Follow Us

Pages

  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us

Advertisement

Calendar

February 2021
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
« Jan    


The strategy of the team behind “Pakistan news Wire.Net” is clear and it is to publish only authentic news as that is what the true journalism demands from any media outlet, and the “Pakistan News Wire. Net”, discourages the practice of opting for illegal approaches in order to get the ratings by any means. The more media outlets opt [...]

Archives

Search

Categories

  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
Copyright © 2020 - Pakistan News Wire. All Rights Reserved.