• General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us
Pakistan Newswire
Menu
  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
 › General News › Urdu News › ‘بدصورت وائرس’ کا بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام پر حملہ

‘بدصورت وائرس’ کا بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام پر حملہ

AsiaNet Pakistan June 20, 2011     No Comment     General News, Urdu News

AsiaNet 45012

لندن، 20 جون/پی آرنیوزوائر – ایشیانیٹ/

‘شریک’ وائرس نے ریٹنگ کے نظام کو ہائی جیک کر لیا: 30 ہزار بدصورت لوگوں کا بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام پر حملہ

صرف خوبصورت لوگوں کے لیے ڈیٹنگ اور نیٹ ورکنگ کمیونٹی بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام (BeautifulPeople.com) ایک وائرس کا نشانہ بن گئی جس کی وجہ سے 30 ہزار “بدصورت” لوگ سائٹ  میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110620/LA18084)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110418/LA84274LOGO)

عام طور پر ہر کسی کو “درجہ بندی” کے  سخت مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے، جہاں موجودہ اراکین نئے درخواست گزاروں کی  درخواست پر ووٹ دیتے ہیں کہ وہ سائٹ میں شمولیت کے قابل حسن کے حامل ہیں یا نہیں۔

لیکن گزشتہ ماہ ریٹنگ ماڈیول کو گرا دیا گیا، جس کی وجہ سے حسن سے قطع نظر تمام افراد کو داخل ہونے کی منظوری ملی۔

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام کے مینیجنگ ڈائریکٹر گریڈ ہوج نے کہا کہ “ہمیں اس وقت شبہ ہوا جب چھ ہفتوں کے عرصے میں لاکھوں نئے اراکین کا اضافہ ہوا، جن میں سے کئی ایک روغنی تصویر کے علاوہ کچھ نہیں تھے۔”

“ہم نے فوری اقدام اٹھایا، اور ‘شریک وائرس’ سے پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا اور ہر نئے رکن کو قانونی اور جمہوری ووٹ کے لیے ریٹنگ ماڈیول میں واپس ڈال دیا۔ نتیجتاً ہم 30 ہزار حالیہ اراکین سے محروم ہو گئے۔

“ہم ان بدقسمت افراد سے تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں جو،  ہر چند کہ مختصر عرصے کے لیے، غلطی سے سائٹ میں شامل کر دیے گئے تھے اور جنہیں یقین ہو گیا تھا کہ وہ بہت خوبصورت ہیں۔ اس گولی کو نگلنا ضرور کڑوا ہوگا، لیکن بہتر یہ ہے کہ اک ایسے پھل کو لیا جائے جس کا ذائقہ کبھی نہیں چکھا گیا۔”

‘شریک وائرس’ کے ماخذ کے بارے میں اب بھی داخلی طور  پر تفتیش کی جارہی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سمجھا گیا کہ اس کا منبع بیوٹی فل ڈاٹ کام کے 5.5 رد کردہ افراد میں ہے، لیکن مزید تحقیق نے اشارہ دیا کہ ایک سابق ملازم نے مئی میں ٹیم چھورنے سے قبل وائرس چھوڑا۔ انتقامی تباہی کے کے علاوہ ایپلی کیشن کے عمل، اراکین کی پرائیوسی اور سیکورٹی میں کوئی مسئلہ نہیں آیا۔

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی ایک بیوٹی پولیس کو مزید کسی حملہ آور سے بچانے کے لیے بھرتی کیا گیا جو ممکنہ معیارات پر پورے نہیں اترے تھے۔

حال ہی میں رد کیے گئے افراد کے لیے بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام نے ایک ہاٹ لائن 1 (800) 791-0662 ترتیب دی ہے تاکہ اس بری خبر  کی صورتحال سے نمٹنے میں مدد دے سکیں اور دوبارہ درخواست دینے کے خواہشمند کو طریقے بتا سکیں۔

ہوج نے کہا کہ “اب ہم نے شیڈول سے ایک ماہ قبل سائٹ کا ورژن 3.3 جاری کر دیا ہے، آج بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام پر آنےوالے افراد دیکھیں گے کہ اب یہ ایک مزید جامع سائٹ ہے اور کہیں زیادہ خصوصی اور سخت تحفظ کے تحت ہے جو صرف خوبصورت مردوں اور عورتوں کی حفاظت کرتی ہے۔

“ہم اپنی کمیونٹی کو دوبارہ یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ بہتر طریق کار کے لیے ریٹنگ ماڈیول کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ ہر ووٹ اس سلسلے کو جاری رکھے گا کہ ہم اپنے بنیادی عناصر سے بدستور مخلص ہیں؛ چکر بازوں کو باہر دھکیلنا اور خوبصورت افراد کو اندر لانا۔ ایک مثبت پہلو یہ کہ ہمیں اس عرصے کے دوران متعدد ہزار خوبصورت افراد کی قابل قدر درخواستیں موصول ہوئیں – جن میں امریکہ، ڈنمارک اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے نمایاں ہیں۔”

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام دنیا میں متاثر کن افراد کی سب سے بڑی کمیونٹی ہے۔ رد کیے گئے حالیہ افراد کے باوجود سائٹ کے 7 لاکھ سے زائد اراکین ہیں۔

اوسطاً سات میں سے ایک درخواست گزار کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ کامیاب نئے اراکین کی اکثریت امریکہ، ڈنمارک اور فرانس سے تعلق رھتی ہے۔ افراد کو ردکیے جانے کی سب سے زیادہ شرح برطانیہ، روس اور پولینڈ میں ہے جبکہ برطانیہ اور روس دنیا میں سب سے کم متاثرکن افراد کے حامل ہیں۔

بیوٹی فل ڈاٹ کام سے نکالے گئے 30 ہزار بدصورت افراد کا تعلق مندرجہ ذیل ممالک سے ہے:

امریکہ:  11,924

برطانیہ: 3,156

برازیل: 2,911

فرانس: 2,340

کینیڈا:  1,220

جرمنی: 1,205

آسٹریلیا: 1,093

جاپان: 998

روس: 840

ڈنمارک: 470

مزید معلومات:

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام میں داخلہ درجہ بندی کے جمہوری عمل سے گزار کر ہی ممکن ہے، جہاں اارکین نئے درخواست گزاروں کی جمع کرائی گئی تصاویر اور مختصر پروفائل کی بنیاد ‘بالکل نہیں’، ‘نہیں’، ‘ہمم ٹھیک’، اور ‘خوبصورت’ میں  سے درجہ دیتے ہیں۔

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام پر ہونے والے ملاپ سے 600 سے زائد شادیاں ہوئیں اور کئی خوبصورت بچے پیدا ہوئے۔

ایک بہترین عالمی طرز زندگی

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام کے اراکین لطف اٹھا سکتے ہیں:

–        مقامی اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے خوبصورت افراد تک رسائی

–        رنگارنگ تقاریب اور ایک فوری عالمی نیٹ ورک

–        معروف فلمی و ٹی وی اداروں کی جانب سے رسائی

–        توسیع شدہ پروفیشنل نیٹ ورکس

بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام www.BeautifulPeople.com پرموجود ہے۔

ذریعہ: بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام

رابطہ: مائیک ہینس-سنگر از گولڈ گوز پی آر، +44 7900 690 574، یا فلسٹی ہارڈنگھم، + 44 7747 445 898،  یا کریٹ میک مینس، +1-310-729-3914، تمام برائے بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام، beautifulpeople@goldengoosepr.com/ ہدایت برائے مدیران: گریگ ہوج، مینیجنگ ڈائریکٹر انٹرویوز کے لیے دستیاب ہیں۔ معلومات برائے ذرائع ابلاغ کے لیے بی-رول میڈیا کٹ مائیک ہینز-سنگر از گولڈن  گوز پی آر سے  +44 7900 690 574 پر، یا فلسٹی ہارڈنگھم سے + 44 7747 445 898 پر یا یا کریٹ میک مینس سے +1-310-729-3914 پر دستیاب ہیں۔ ای میل beautifulpeople@goldengoosepr.com

General News Urdu News
BeautifulPeople.com

 Previous Post

‘Ugly Virus’ Attacks BeautifulPeople.com

― June 20, 2011

Next Post 

Climate change a serious threat to national security

― June 20, 2011

Related Articles

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫نینو،30 ټائمز په ذریعہ زیفیرټیل د حل په ذریعہ د مواد فراہمی ګړندې کوې۔

بھوټان آئی ایس پی صارفین د تجربے له بہتر جوړوې او طویل مدتی اسټټریټجک شراکت سره اولسې اوریځ اړخ ته ګورې۔ لندن ، 21 جنوری ، 2021 / پی آر نیوز وائیر / – عالمی ټیلی مواصلات آپریټرز خدمت کونکې داولسې اوریځ حل فراہم کونکې ، زیفیرټیل په بھوټان کښې انټرنیټ سروس فراہم کونکې  (آئی […]

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫جیمن کئیر نے anti-SARS-CoV-2 کو بے اثر کرنے والی اینٹی باڈی JMB2002 کے طبی تجربے کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

‫نانو نے زیفیرٹیل کے حل کے ہمراہ مواد کی فراہمی کی رفتار30 گُنا بڑھادی

AsiaNet Pakistan ― January 21, 2021 | Comment Closed

پھولو ایک پاکسنانی کسان جس کے لاکھوں پرستار ہے نے ابھی سنیک ویڈیو جائن کیا

AsiaNet Pakistan ― January 14, 2021 | Comment Closed

ینگ شینگ اناج اور تیل کی مہم ٹائمز اسکوائر، نیو یارک، یو ایس اے میں نشر

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

‫ٹی سی ایل کی جانب سے سی ای ایس 2021 کے موقع پر مختلف کیٹیگریز میں نئی مصنوعات کی رونمائی- ٹی وی ،آڈیو،موبائل اور جدید گھریلو مصنوعات

AsiaNet Pakistan ― January 13, 2021 | Comment Closed

سنیک ویڈو نے افتتاحی مواد کے ساتھ پاکستان میں اپنی پہلی تخلیق کار یعنی افتیتاحی کنٹینٹ اکیڈمی کی شروعات کردی ہیں

AsiaNet Pakistan ― January 12, 2021 | Comment Closed

سی آر آر سی نے آسٹریلیا میں چینی ثقافتی لائبریریاں قائم کردیں

Leave a Reply Cancel reply

You must be logged in to post a comment.

Search

Monthly Archives

Follow Us

Pages

  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us

Advertisement

Calendar

January 2021
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Dec    


The strategy of the team behind “Pakistan news Wire.Net” is clear and it is to publish only authentic news as that is what the true journalism demands from any media outlet, and the “Pakistan News Wire. Net”, discourages the practice of opting for illegal approaches in order to get the ratings by any means. The more media outlets opt [...]

Archives

Search

Categories

  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
Copyright © 2020 - Pakistan News Wire. All Rights Reserved.