• General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us
Pakistan Newswire
Menu
  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
 › Press Release › Urdu News › ‫سعودی ائرلائن (سعودیہ) کوفلائٹ ہیلتھ سیفٹی کے لیے ہیرا اسٹیٹس ملا ہے

‫سعودی ائرلائن (سعودیہ) کوفلائٹ ہیلتھ سیفٹی کے لیے ہیرا اسٹیٹس ملا ہے

Web Desk January 27, 2021     Comment Closed     Press Release, Urdu News

ائرلائن کو ایپیکس ہیلتھ سیفٹی کی جانب سےتسلیم کیا گیا ہےجسے سمپلی فلائنگ نے پاور کیا ہے

27 جنوری، 2021- جدہ، مملکت سعودی عرب: سعودی ائرلائن (سعودیہ) جو سعودی عرب کی قومی ائرلائن ہے ، صفائی اور حفظان صحت کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنانے کی کاوشوں کی وجہ سےایپکس ہیلتھ سیفٹی جسے سمپلی فلائنگ پاور کرتی ہےکی جانب سے ہیرا اسٹیسسے نوازا گیا ہے۔

https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_0nfy29fd/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1تصویر – https://mma.prnewswire.com/media/1427523/3048293_SAUDIA_image_1_URDU.jpg
تصویر – https://mma.prnewswire.com/media/1427524/3048293_SAUDIA_image_2_URDU.jpg
پی ڈی ایف- https://mma.prnewswire.com/media/1427525/3048293_SAUDIA_PDF_URDU.pdf

ایپکس ایوارڈ ائرلائن پیسنجر ایکسپرنس ایسوسی ایشن (ایپکس)کی جانب سے دیا جانے والا ایک ایوارڈ ہے جو انڈسٹری میں قائدانہ کردار اور ذمہ داری کو تسلیم کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایئرلائن COVID-19 سے حفاظت اور تحفظ کے لئے سخت اقدامات پر عمل کر رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن ابراہیم ایس کوشی نے سعودیہ کو پیش کیے جانے والے تازہ ترین ایوارڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: “سعودیہ اپنے مہمانوں اور ٹیم ممبروں کی حفاظت کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اورسفر کے ہر قدم کے لئے حفظان صحت کے مثالی اور سخت پروٹوکول پر عملدرآمد کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

کیپٹن کوشی نے مزید کہا: ”حفاظت سب سے اہم ہے۔ ہماری ٹیم عمدہ کارکردگی کے لیے ہمہ تن مستعد ہے اور ایئر لائن کے قائم کردہ کورونا وائرس حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دوران پرواز سعودیہ کی مخصوص مہمان نوازی کی خدمات مہیا کرنے کے لئے مستعد ہے۔”

ایپیکس کے سی ای او ڈاکٹر جو لیڈر نے کہا ، “سعودیہ کے 2021 ایپیکس فائیو اسٹار ایئر لائن بننے میں ہر گاہک کی فلاح و بہبود کے لیے اسپتال کے معیار کی حفاظتکی فراہمی میں ڈائمنڈ –لیول کے حصول نے مزید مدد کی ہے ۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_vgbzxuty/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

“ایپیکس کے 42 سالوں سے عالمی سطح پر غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر خدمات سرانجام دینے کے دوران جومکمل طور پر ایئر لائن مسافروں کے تجربے کوبہتر سے بہتر بنانے کے لئے وقف رہے ہیں ، کسٹمر کیئر کے متعلق سعودیہ کا عزم کبھی بھی اتنا روشن اور عیاں نہیں ہوا جتنا کہ اب سمپلی فلائینگ کےسائنسی بنیادوں پر جائزہ لینے کے ذریعہ ثابت ہوا ہے”

“سعودیہ نے ڈیٹول برانڈ کے ساتھ شراکت اور جہاز میں ہر بار استعمال کے بعد لیٹرین کی صفائی جیسے اقدامات سے فضائی صنععت میں صحت کے تحفظ کے معیار کواور بھی بلند کر دیا ہے۔ صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کے اسپتال معیار کے اقدامات پر عملدرآمد سے مسافروں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، “سمپلی فلائنگ کے سی ای او ششانک نگم نے کہا۔

سعودیہ کے صحت اور سلامتی کے پروٹوکول میں شامل چند اقدامات درج ذیل ہیں:

ڈیجٹل بورڈنگ پاسز: سعودیہ کے ہمراہ پرواز کرنے والے سارے مہمانوں کو چیک ان کے دوران اور بورڈنگ کاؤنٹرز پر ایک ڈیجٹل بورڈنگ پاس دکھانا پڑتا ہے۔

ہر پرواز کے بعد مکمل اسٹیریلائزیشن  سعودیہ جہاز کی نشستوں کی صفائی کے لیے یو وی سی الٹرا وائلیٹ شعاعوں کا استعمال کرتی ہے، تاکہ اپنے مہمانوں اور عملے کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔
یہ نئی ٹیکنالوجی منٹوں کے اندر اندرایک درمیانے سائز کے کیبن کی سطحوں کو اسٹیریلائیز کرنے کے لیے الٹراوائلیٹ شعاعوں کا استعمال کرتی ہے۔ یو وی سی سینیٹائزیشن پروٹوکولز پر ہر پرواز کے بعد عملدرآمد کیا جاتا ہے۔

عملے کی ٹیسٹنگ اور کٹس: سعودیہ ہر پرواز سے پہلے اپنے تمام فرنٹ لائن عملے اور کیبن کے عملے کی اسکریننگ کرتی ہے۔ دوران پرواز ائرلائین کے کیبن کا عملہ مکمل پی پی ای کٹ پہنے رکھتا ہے، جس میں شامل ہے:

  • قابل تلف دستانے؛
  • چہرے کے ماسک؛
  • آنکھوں کی شیلڈ/گاگلز
  • میڈیکل گاؤن

دوران پرواز سماجی فاصلہ: کیبن کا عملہ اور چیک ان ٹیم کے ممبران بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ عملے کے دوسرے افراد، گراؤنڈ کے عملے اور مہمانوں کے ساتھ سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

پرسنل کٹس: سعودیہ کے ساتھ پرواز کرنے والے تمام مہمانوں کو سفر کے دوران سہولت کی غرض سے ڈیٹول کی حفظان صحت کی کٹ دی جاتی ہے۔

دوران پرواز کھانا: دوران پرواز تقسیم کیے جانے والے تمام مشروبات اور کھانا سیل ہوتا ہے۔ کٹلری اور پلیٹیں قابل تلف ہوتی ہیں جنہیں ایک حفاظتی پیک میں پیش کیا جاتا ہے۔

حالیہ سالوں میں ائر لائن نے اپنے جہازوں کے بیڑے میں 144 تنگ اور وسیع جہاز خریدنے کے لیے اچھی خاصی سرمایہ کاری کی ہے اور ان کے پاس دنیا بھر میں نئے ترین جہاز ہیں، جن کی اوسط عمر 5 سال ہے۔

ائرلائن کے روٹ نیٹ ورک میں سعودی عرب کے 28 مقامی ہوائی اڈوں سے چار براعظموں میں 95 سے زیادہ سفری منازل شامل ہیں

دسمبر 2020 میں، سعودیہ کو ایپکس کی جانب سے فائیو سٹار رینکنگ سے نوازا گیا۔ ایپکس کی آفیشل ائرلائن ریٹنگ دنیا کی پہلی ائرلائن ریٹنگ ہے جو صرف اور صرف مسافروں کی آراء اور تاثرات پر مبنی ہوتی ہے۔

ایڈیٹرز کے لیے نوٹس

سعودی عرب ایئر لائنز (سعودیہ) کے بارے میں

سعودی ایئر لائنز (سعودیہ) مملکت سعودی عرب کی قومی ائرلائن ہے۔ یہ ایئر لائن انٹرنیشنل ائر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (اے ٹی اے) اور عرب ایئر کیریئرز آرگنائزیشن (اے اے سی او) کی رکن ہے۔

سعودیہ اے بی بی ایف آئی اے فارمولہ ای چیمپیئن شپ آل الیکٹرک سیریز کی باضابطہ ایئر لائن شراکت دار ہے۔

سعودی ائرلائن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم https://www.saudia.com کا دورہ کریں

Press Release Urdu News
Pakistan

 Previous Post

NBP Decides to Shut Down Several Branches in Different Countries

― January 26, 2021

Next Post 

Telefónica Germany selects Opanga Networks Inc for RAN Optimization

― January 27, 2021

Related Articles

Web Desk ― March 5, 2021 | Comment Closed

Informa Markets Drives Economic Recovery with Safe and Successful Return to the Show Floor

Informa Markets makes a customer-driven return to live events, driving economic recovery, connection and innovation through a collaborative and foundational approach to safety ORLANDO, Fla., March 04, 2021 (GLOBE NEWSWIRE) — As industries and economies around the world look for opportunities to rebuild business in the wake of the COVID-19 pandemic, Informa Markets, a global […]

Web Desk ― March 5, 2021 | Comment Closed

Appellate Court Hands Momentous Victory to TriMax Over Wickfire

Web Desk ― March 4, 2021 | Comment Closed

Bombardier Provides 2025 Financial Targets and Highlights Progress on Key Earnings Growth and Cash Generation Drivers at Virtual Investor Day

Web Desk ― March 4, 2021 | Comment Closed

Hatch celebrates 65th anniversary with release of new campaign, “Positive change: leadership for a better world”

Web Desk ― March 3, 2021 | Comment Closed

Guggenheim Investments Ranked as Barron’s Best Taxable Fixed-Income Fund Family

Web Desk ― March 3, 2021 | Comment Closed

Bombardier and Aston Martin Announce Intent to Collaborate and Create the Ultimate Convergence of Performance and Style

Web Desk ― March 3, 2021 | Comment Closed

AERION, NETJETS AND FLIGHTSAFETY INTERNATIONAL TO EXPLORE FUTURE GLOBAL MOBILITY SOLUTIONS

Web Desk ― March 3, 2021 | Comment Closed

Nyxoah announces the publication of first positive clinical data in an OSA patient suffering from Complete Concentric Collapse (CCC)

Search

Monthly Archives

Follow Us

Pages

  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us

Advertisement

Calendar

March 2021
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031 
« Feb    


The strategy of the team behind “Pakistan news Wire.Net” is clear and it is to publish only authentic news as that is what the true journalism demands from any media outlet, and the “Pakistan News Wire. Net”, discourages the practice of opting for illegal approaches in order to get the ratings by any means. The more media outlets opt [...]

Archives

Search

Categories

  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
Copyright © 2020 - Pakistan News Wire. All Rights Reserved.