• General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us
Pakistan Newswire
Menu
  • General
  • Industry
  • Government & Politics
  • Other Language
  • Press Release
 › Press Release › Urdu News › گریٹر بے ایریا میں ضم ہونے والے کیانہائی کے نوجوانوں کے بڑے خواب

گریٹر بے ایریا میں ضم ہونے والے کیانہائی کے نوجوانوں کے بڑے خواب

Web Desk June 29, 2022     Comment Closed     Press Release, Urdu News

شینزین، چین، 29 جون، 2022 /ژنہوا-ایشیاء نیٹ/– ہانگ کانگ ماڈرن سروس انڈسٹری کوآپریشن زون کی اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق 27 جون، 2022 کو  “کیانہائی گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ-تائیوان یوتھ انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ مقابلے”  کا باضابطہ طور پر آغاز ہو گیا ہے، جو  مادر وطن ہانگ کانگ کی واپسی کی 25 ویں سالگرہ منانے کے لیے ” شینزن -ہانگ کانگ تعاون برائے مستقبل کی تخلیق” کے سلسلے کی سرگرمیوں کا آغاز ہے۔

بہت سے پرجوش نوجوانوں کے لیے، یہ مزید مواقع اور ایک بہتر آغاز کا وعدہ کرتا ہے۔ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون، سنی چاؤ، مکاؤ کے مالی تعاون سے قائم ایک کمپنی کی ڈائریکٹر ہیں۔ ان کے پروجیکٹ نے پچھلے سال مقابلے کے فائنل میں نقرئی تمغہ جیتا تھا۔ سنی چاؤ نے کہا، “مقابلے نے ہمیں مختلف جگہوں سے صنعت کے بہت سے ماہرین اور کاروباری شراکت داروں سے ملنے کا موقع فراہم کیا ہے، اور ہمیں انٹرپرینیورشپ کے لیے نئے آئیڈیاز فراہم کیے ہیں۔”

شرکاء کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کے لیے، اس سال کے مقابلے کو مکمل طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ جیتنے والے پراجیکٹس براہ راست انڈسٹری فائنل آف چائنا (شینزین) انوویشن اور انٹرپرینیورشپ مقابلے میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ون آن ون مشاورت فراہم کرنے کے لیے پیشہ ورانہ سرپرستوں کو متعارف کرایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، فاتحین کو کیانہائی شینزین-ہانگ کانگ یوتھ انّوویشن اینڈ انٹرپرینیور حب  (QSHKYIEH) میں آباد ہونے اور متعلقہ ترجیحی پالیسیوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے ترجیح دی جا سکتی ہے۔ یہ  ایونٹ تخلیق کار کیمپ، کاروباری مشاورت کے سیشنز اور انویسٹمنٹ میچ میکنگ سیشنز جیسی سرگرمیاں بھی انجام دے گا تاکہ نوجوانوں کے لئے  مذاکرات، تعاون اور آگے بڑھنے کا ایک اچھا پلیٹ فارم بنایا جا سکے۔ مقابلے کے  لئے  چار ذیلی خطوں کا تعین کیا گیا ہے ،جس کی مجموعی انعامی رقم    7 ملین  چائنیز یوآن (CNY ) ہے۔

یہ مقابلہ 2016 سے لگاتار چھ سالوں سے منعقد کیا جارہا ہے، جس میں شرکاء کی مجموعی  تعداد تقریباً 6,000  رہی  ہے، جن میں سے تقریباً 3000 ہانگ کانگ، مکاؤ اور دیگر مقامات سے ہیں۔ متعلقہ سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی کو فروغ دے کر، کیانہائی بہت سے نوجوانوں کے لیے ایک “خوابوں کی بڑی جنت” بن گیا ہے۔

ہانگ کانگ سےتعلق رکھنے والے لی جی بونگ، جو ایک بار مقابلے میں حصہ لے چکے ہیں، کیانہائی  کے ایسے ہی کاروباری افراد میں سے ایک ہیں۔ گزشتہ سال ان کی کمپنی کے پروجیکٹ کو مقابلے کے فائنلز کی انٹرپرائز گروتھ کیٹیگری میں نقرئی انعام دیا گیا تھا۔ “ہماری پروڈکٹ کی تکنیکی ضروریات بہت زیادہ ہیں، اور ہمیں کافی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔ کیانہائی کے پاس ہنر مندوں کے لئے  دلکش پالیسیاں اور خدمات ہیں، اس لیے  یہاں بہترین فرد اور دماغ جمع ہوتے ہیں۔ گریٹر بے ایریا اور وسیع تر مقامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا آسان ہے۔ اسی لیے ہم یہاں مقیم ہیں،” لی جی بونگ نے کہا۔

“QSHKYIEH وہ جگہ ہے جہاں سے ہمارا خواب شروع ہوا تھا اور وہ جگہ ہوگی جہاں ہم اپنے خواب کو پورا کر سکتے ہیں،” لی جی بونگ نے کہا۔ انہوں نے جس QSHKYIEH کا ذکر کیا ہے وہ ہانگ کانگ کے کاروباری نوجوانوں کے حلقے میں بہت مشہور ہے اور بہت سے ہانگ کانگرز اسے کاروبار شروع کرنے کا پہلا انتخاب سمجھتے ہیں۔ یہاں، “ایک زنجیر میں چھ” کے مصداق  اختراعی اور کاروباری ماحول کا ایک پورا سلسلہ قائم کیا گیا ہے: اختراعی سلسلہ، صنعتی سلسلہ، کیپٹل چین، پالیسی چین، انفارمیشن چین اور ٹیلنٹ چین، اور ہانگ کانگ کی نوجوان کاروباری ٹیموں کی ایک بڑی تعدادیہاں مرتکزہے۔ مئی 2022 کے آخر تک، QSHKYIEH نے کل 591 کاروباری ٹیمیں تیار کیں ہیں۔ حال ہی میں، کیانہائی نوجوان کاروباری افراد کے لیے مزید جگہ فراہم کرنے کے لیے QSHKYIEH میں مختلف شعبوں کی تعمیر کو آگے بڑھا رہا ہے۔ اسی  کے ساتھ، معاون اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے ،جیسے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے نوجوانوں کے لیےخصوصی سپورٹ فنڈز کا اجراء، 15% کارپوریٹ انکم ٹیکس کا نفاذ، غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیبات، دفتری کرایہ پر سبسڈی وغیرہ، جو  نوجوانوں کی کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

مقابلے کی افتتاحی تقریب میں، کیانہائی نے ہانگ کانگرز کے لیے نو (9)عملی فوائد کا اجراء کیا، جن میں ہاؤسنگ، انٹرپرینیورشپ، خدمات، روزگار، پلیٹ فارم، سائنسی اختراع، مالیات، آباد کاری، ذریعہ معاش، وغیرہ شامل ہیں، جن کا مقصد ہانگ کانگرز اور ہانگ کانگ انٹرپرائزز  کے لیے کیانہائی میں ترقی کے لئے جامع مدد فراہم کرنا اور نوجوانوں کو شینزین میں کاروبار کرنے کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے رکن اور ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کے رکن کینتھ فوک کائی کانگ نے کہا، “کیانہائی ہانگ کانگ-شینزن تعاون کا پل ہے اور ہانگ کانگ کے نوجوانوں کے لیے مین لینڈ میں ترقی کے لیے پہلا پڑاؤ ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہانگ کانگ کے مزید نوجوان اپنے خوابوں کا تعاقب کر سکتے ہیں اور کیان ہائی اور گریٹر بے ایریا میں انھیں پورا کر سکتے ہیں۔”

ماخذ: کیان ہائی شینزین-ہانگ کانگ ماڈرن سروس انڈسٹری کوآپریشن زون کی اتھارٹی

Press Release Urdu News
Pakistan

 Previous Post

‫اسٹیٹ گرڈ شان شی الیکٹرک پاور کمپنی نے معیشت کے استحکام اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے 31 اقدامات متعارف کرائے

― June 29, 2022

Next Post 

Business School Graduates Enter White-Hot Job Market as Employers Signal Growth, Confidence in Their Credentials

― June 29, 2022

Related Articles

Web Desk ― February 1, 2023 | Comment Closed

FOLK HERO™ expands globally with push into Europe and the Middle East

New York, NY, Feb. 01, 2023 (GLOBE NEWSWIRE) — FOLK HERO™, [INVNT GROUP]’s brand strategy firm, is expanding its global operations into Europe and the Middle East, growing its storytelling reach across the region. FOLK HERO is a modern brand studio, brand consulting agency, and leading expert in global brand storytelling. The firm has led […]

Web Desk ― February 1, 2023 | Comment Closed

SAUDI ARABIA WINS HOSTING RIGHTS OF THE AFC ASIAN CUP™ 2027

Web Desk ― February 1, 2023 | Comment Closed

HYCU® Introduces World’s First Data Protection Development Platform for SaaS

Web Desk ― February 1, 2023 | Comment Closed

Boyden Appoints Distinguished Talent Solutions Leader Chad Hesters President & CEO

Web Desk ― February 1, 2023 | Comment Closed

SMPO Releases CP01 Disposable Pod Kit With Multiple Flavors And Large Capacity

Web Desk ― January 31, 2023 | Comment Closed

‫ایس اینڈ پی ڈاؤ جونز سسٹین ایبلٹی انڈیکس (ڈی جے ایس آئی) 2022 رینکنگ میں ویدانتا ایلومینیم دوسرے نمبر پر ہے

Web Desk ― January 31, 2023 | Comment Closed

‫ٹی اے کیو اے مشرق وسطی، شمالی افریقہ، وسطی ایشیا اور مشرقی یورپ تک توسیع کے لئے المنصوری پیٹرولیم سروسز کے 100 فیصد حصول کے لین دین بند کردی

Web Desk ― January 31, 2023 | Comment Closed

Vedanta Aluminium ranks 2nd in S&P Dow Jones Sustainability Index (DJSI) 2022 rankings

Search

Follow Us

Recent Posts

  • There is no room for forced conversion or marriage in Islam: Abdul Shakoor January 31, 2023
  • UNEP reiterates support to ‘Living Indus Initiative’ in Pakistan January 31, 2023
  • Pakistan, Russia agree to boost cooperation in diverse sectors January 31, 2023
  • Death toll in Peshawar blast rises to 100 January 31, 2023
  • PM terms terrorism as foremost national security challenge January 31, 2023
  • KP observes one-day mourning as death toll of Peshawar terror attack soars to 93 January 31, 2023
  • Development of Balochistan Govt’s top priority: PM January 31, 2023
  • CJCSC, IMCTC Secretary-General discuss counter-terrorism cooperation January 31, 2023
  • Pakistan-China border crossing at Khunjerab Pass re-opened for transportation January 30, 2023
  • PM expresses grief over death of children in Kohat boat mishap January 30, 2023
  • PM appeals to people for blood donations for injured in Peshawar terrorist attack January 30, 2023
  • AJK President urges Kashmiri, Pakistani diaspora to highlight plight of Kashmiris January 30, 2023

Advertisement

Calendar

February 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728  
« Jan    


The strategy of the team behind “Pakistan news Wire.Net” is clear and it is to publish only authentic news as that is what the true journalism demands from any media outlet, and the “Pakistan News Wire. Net”, discourages the practice of opting for illegal approaches in order to get the ratings by any means. The more media outlets opt [...]

Archives

Search

Pages

  • Home
  • Submit News
  • Contact Us
  • About Us

Social Links

Copyright © 2020 - Pakistan News Wire. All Rights Reserved.